aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qatra"
بہت کترا رہے ہو مغبچوں سےگناہ ترک بادہ کر لیا کیا
قطرہ دریا میں جو مل جاے تو دریا ہو جائےکام اچھا ہے وہ جس کا کہ مآل اچھا ہے
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھناایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا
کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو توشبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہےسمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
ہوں قطرہ زن بہ وادیٔ حسرت شبانہ روزجز تار اشک جادۂ منزل نہیں رہا
سہارا لینا ہی پڑتا ہے مجھ کو دریا کامیں ایک قطرہ ہوں تنہا تو بہہ نہیں سکتا
تم نے دیکھی ہی نہیں دشت وفا کی تصویرنوک ہر خار پہ اک قطرۂ خوں ہے یوں ہے
وہ ریزہ ریزہ مرے بدن میں اتر رہا ہےمیں قطرہ قطرہ اسی کی آنکھوں کو پی رہا ہوں
دل نہ پہنچا گوشۂ داماں تلکقطرۂ خوں تھا مژہ پر جم رہا
میں قطرہ ہو کے بھی طوفاں سے جنگ لیتا ہوںمجھے بچانا سمندر کی ذمہ داری ہے
مجھے تو قطرہ ہی ہونا بہت ستاتا ہےاسی لیے تو سمندر پہ رحم آتا ہے
دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیشایک عالم کے سر بلا لایا
ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحریاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں
قطرہ قطرہ شبنم گن کر کیا ہوگادریاؤں کی دعوے داری کیا کرو
جن آنکھوں میں کاجل بن کر تیری کالی راتان آنکھوں میں آنسو کا اک قطرہ ہوگا چاند
جینا ہے تو یہ جبر بھی سہنا ہی پڑے گاقطرہ ہوں سمندر سے خفا ہو نہیں سکتا
زخم دل میں نہیں ہے قطرۂ خوںخوب ہم نے دکھا کے دیکھ لیا
نہیں دل میں مرے وہ قطرۂ خوںجس سے مژگاں ہوئی نہ ہو گلباز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books