aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rafii.a"
بھول جاتے ہیں تقدس کے حسیں پل کتنےلوگ جذبات میں ہو جاتے ہیں پاگل کتنے
خود فریبی ہے دغا بازی ہے عیاری ہےآج کے دور میں جینا بھی اداکاری ہے
کوئی اتنا بے سہارا کیسے ہو سکتا ہے یارایک منظر پر گزارا کیسے ہو سکتا ہے یار
ایک اک کر کے سبھی لوگ بچھڑ جاتے ہیںدل کے جنگل یوں ہی بستے ہیں اجڑ جاتے ہیں
رفیعؔ اور اقبالؔ کی سرزمیں پرغزل خواں ہیں اہل زباں کیسے کیسے
اب کہاں وہ وقت کے بے لوث یاری چاہیئےعمر کے اس دور میں اب ذمہ داری چاہیئے
تیری ہر بات کے انداز نرالے ہیں رفیعؔتجھ سے وابستہ ہر اک راز سے ڈر لگتا ہے
آپ ملیے رفیعؔ سے اک دنپھر یہ دیکھیں کہ دوستی کیا ہے
مئی کا آگ لگاتا ہوا مہینہ تھاگھٹا نے مجھ سے مرا آفتاب چھینا تھا
تیری غزلوں کے سب نقوش رفیعؔہو بہو اس صدی سے ملتے ہیں
بدلے ہیں موسموں کی طرح ہم بھی اے رفیعؔاقرار ہم ہوئے کبھی انکار ہم ہوئے
کس قدر اجنبی لگی ہے رفیعؔزندگی جب کہیں ملی تنہا
ابر چھایا تھا فضاؤں میں تری باتوں کاکتنا دل کش تھا وہ منظر بھری برساتوں کا
پردے مری نگاہ کے بھی درمیاں نہ تھےکیا کہیے ان کے جلوے کہاں تھے کہاں نہ تھے
حق نہیں مجھ کو شادمانی کاشکریہ غم کی مہربانی کا
کس سلیقے سے خیالوں کو زباں دے دے کرمجھ کو اس شخص نے باتوں میں لگائے رکھا
نارسائی کا چلو جشن منائیں ہم لوگشاید اس طرح سے کچھ کھوئیں تو پائیں ہم لوگ
گھرے ہیں چاروں طرف بیکسی کے بادل پھرسلگ رہا ہے ستاروں بھرا اک آنچل پھر
یوں جونؔ پڑھ کر لہو اگلنے کی مجھ سے شرطیں نہ باندھ لیناغرض کے بے جا گمان پر تم یقیں کی گرہیں نہ باندھ لینا
وہ اک رچی بسی تہذیب اپنے پرکھوں کیوہ دو یا چار سہی تھے مگر مثال کے دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books