aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahgiir"
ہر نظر سے نظر انداز شدہ منظر ہوںوہ مداری ہوں جو رہ گیر نہیں کھینچ سکا
وہ سنگ ملامت تھا جس کو ترا دل کہہ کراس کوچے سے مجھ جیسا رہگیر اٹھا لایا
یاد بھی ابر محبت کی طرح ہوتی ہےایک سایا سا چلا جاتا ہے رہ گیر کے ساتھ
راہ ہستی پہ چلا موت کی منزل پہ ملاہم کو اس راہ کے رہ گیر پہ رونا آیا
گلی میں گر بھی سکتا ہے کوئی رہ گیر ٹھوکر سےدریچے سے ہر اک کو دیکھنا اچھا نہیں ہوتا
چراغ منزل فردا جلائے گا اک روزوہ راہگیر جو تنہا دکھائی دیتا ہے
جب نظر آتا ہے اپنے سوا رہ گیر کوئیاک دیا اور سر راہ جلا دیتا ہوں
تجھ تک بھی پہنچنے کے لیے وقت نہیں تھاکب دولت دنیا ترے رہگیر اٹھاتے
رہ گیر کیوں تڑپتے ہیں تشویش تھی مجھےاب کھل گیا کہ جھانکتے ہیں چاک در سے آپ
پاؤں دیکھے گی نہ تاخیر کا دکھ سمجھے گیکیسے منزل کسی رہ گیر کا دکھ سمجھے گی
خاک سرگرداں ہے ہر سو کچھ نہیں بدلا یہاںدیکھتی ہیں اب بھی راہیں راستہ رہ گیر کا
رہ گیر سن رہے تھے یہ کس جشن نو کا شورکل رات میرا ذکر یہ کس سلسلے میں تھا
ہم سب ہیں راہگیر تصادم کا کیا سببدنیا ہے شاہراہ کچھ ایسی گلی نہیں
روز لڑتا ہوں میں خود اپنے ہی سائے کے خلافوہ شجر ہوں کہ جو رہ گیر نہیں کھینچ سکا
ورنہ زخمی کوئی رہ گیر نہیں ہو سکتااس کماندار کا یہ تیر نہیں ہو سکتا
خیرات میں دے دیتے ہیں رہ گیر کو جتنیاتنی بھی محبت مجھے بھائی نہیں دیتا
منزل کی دھوم دھام سے جب جی اچٹ گیارہگیر جیسے سینکڑوں رستوں میں بٹ گیا
کوچۂ قاتل میں آفت آ گئیجب ہوئے دو چار بھی رہ گیر جمع
اجنبی شہر میں الفت کی نظر کو ترسےشام ڈھل جائے تو رہ گیر بھی گھر کو ترسے
تھکن اتار رہے تھے نئے سفر کے لئےسفر سے آئے ہوئے راہگیر جتنے تھے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books