aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ravayya"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سےوہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے
روز دل میں حسرتوں کو جلتا بجھتا دیکھ کرتھک چکا ہوں زندگی کا یہ رویہ دیکھ کر
دیتے ہو دستکیں یہاں سر پھوڑتے ہو واںکچھ فرق تو روا رکھو دیوار و در کے بیچ
ہم ترے ساتھ ترے جیسا رویہ رکھتےدینے والے نے مگر ایسی طبیعت نہیں دی
احباب تو احباب ہیں دشمن کے تئیں بھیکم ظرف زمانے کا رویہ نہیں رکھتا
نہ آرزو کوئی بدلی نہ میری محرومیبدل گیا ہے رویہ سماں نہیں بدلا
میں اس کا ذکر کسی اور سے نہیں کرتاکہیں یہ میرا رویہ اسے برا نہ لگے
میرے دشمن کا رویہ تھا عجبجب ہوا مجھ سے جدا رونے لگا
برسوں سے اس کے ساتھ گزر کر رہے ہیں ہمہر چند زندگی کا رویہ نہیں پسند
تیرا یہ محتاط رویہ کہتا ہےتو نے مجھ کو کچھ پہچانا ٹھیک نہیں
اس گھر کے مکینوں کا رویہ بھی تو دیکھوںتزئین در و بام میں کھویا ہوا کیوں ہوں
کتنی تہذیبیں مٹتی ہیں پھر بنتی ہے اک تہذیبکتنی نسلوں کی محنت سے ایک رویہ بنتا ہے
تم اسے میری شکایت نہ سمجھنا لیکنیہ رویہ تو زمانے کے لئے ہوتا ہے
میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتاتو رویہ بدل نہیں سکتا
اگر محبت کے مدعی ہو تو یہ رویہ روا نہیں ہےجو شکوہ ہے روبرو نہیں ہے جو بات ہے برملا نہیں ہے
ڈرے ہوئے ہیں سمندر مری روانی سےمگر وہ چاہ کے رستہ بدل نہیں سکتے
آپ کے رویہ پر خوش گمانیاں کیسیکوئی مصلحت ہوگی ورنہ یہ عنایت کیا
اگر محبت ترا رویہ ہے پھر پرایا تو باز آیااگر زمانے تری روش ہے وہی پرانی تو ہار مانی
جھڑکنا بات نہ سننا گلا دبا دینامرا عمومی رویہ ہے خواہشات کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books