aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ridaa"
رات کو دے دو چاندنی کی ردادن کی چادر ابھی اتاری ہے
سب لوگ سوالی ہیں سبھی جسم برہنہاور پاس ہے بس ایک ردا دیں تو کسے دیں
مرحلہ کوئی جدائی کا جو درپیش ہواتو تبسم کی ردا غم کو اوڑھا لی میں نے
بے حجابی سے تری ٹوٹا نگاہوں کا طلسماک ردائے نیلگوں کو آسماں سمجھا تھا میں
تارہ کوئی ردائے شب ابر میں نہ تھابیٹھا تھا میں اداس بیابان یاس میں
روپ کے جوت زیر پیراہنگلستاں پر ردائے شبنم ہے
ابر اٹھے تو سمٹ جاؤں تری آنکھوں میںدھوپ نکلے تو ترے سر کی ردا ہو جاؤں
ہمیں سرکشی سے مقدروں کو بدلنا آیا نہیں ابھیمگر ایسا کرنا محبتوں میں ردا نہ ہو کہیں یوں نہ ہو
ردا کے ساتھ لٹیرے کو زاد رہ بھی دیاتری فراخ دلی میرے ویر ایسی تھی
جو وا کیا بھی دریچہ تو آج موسم نےپہاڑ ڈھانپ دیا ابر کی ردا دے کر
سرک گئے تھے جو آنچل وہ پھر سنوارے گئےکھلے ہوئے تھے جو سر ان پہ پھر ردا آئی
غزل کے بھیس میں آئی ہے آج محرم دردسخن کی اوڑھے ہوئے ہے ردا اداسی ہے
گرد باد وفا سے پہلے تکسر پہ خیمہ بھی تھا ردا بھی تھی
زلفوں کو بے خودی کی ردا میں لپیٹ دےساقی پئے شباب کہ موسم خراب ہے
جب نکلتی ہے نگار شب گلمنہ پہ شبنم کی ردا ہوتی ہے
یہ میرا دامن صد چاک یہ ردائے بہاریہاں شراب کے چھینٹے وہاں گلاب کے پھول
تیرے غم کو یہ برہنہ نہیں رہنے دیتیمیری آنکھوں پہ جو اشکوں کی ردا آتی ہے
ردائے زخم ہر گل پیرہن پہنے ہوئے ہےجسے دیکھو وہی چپ کا کفن پہنے ہوئے ہے
سر کو چھپاؤں اپنے کہ پیروں کو ڈھانپ لوںچھوٹی سی تھی ردا تو مجھے سوچنا پڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books