aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rukne"
پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دمبرسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے
کہاں آ کے رکنے تھے راستے کہاں موڑ تھا اسے بھول جاوہ جو مل گیا اسے یاد رکھ جو نہیں ملا اسے بھول جا
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
ہائے انداز تیرے رکنے کاوقت کو بھی رکا رکا دیکھا
رکنے کا سمے گزر گیا ہےجانا ترا اب ٹھہر گیا ہے
میرا بھی دل نہیں تھا رکنے کااس نے بھی کہہ دیا اجازت ہے
ہوا شاخوں میں رکنے اور الجھنے کو ہے اس لمحےگزرتے بادلوں میں چاند حائل ہونے والا ہے
سرحدیں اچھی کہ سرحد پہ نہ رکنا اچھاسوچئے آدمی اچھا کہ پرندہ اچھا
بے صدا ساعتوں میں سماعت کی رفتار رکنے کو تھیایک آہٹ نے مجھ سے کہا جاگ جاؤ خدا کے لیے
یہ سفر پاؤں ہلانے کا نہیں آنکھ کا ہےمیں نے اس باب میں رکنے کو مسافت لکھا
کارواں کے چلنے سے کارواں کے رکنے تکمنزلیں نہیں یارو راستے بدلتے ہیں
شرمساری ہے کہ رکنے میں نہیں آتی ہےخشک کرتا رہے کب تک کوئی پیشانی کو
کسی مقام پہ رکنے کو جی نہیں کرتاعجیب پیاس عجب تشنگی ہے اور میں ہوں
رکنے کی بھول ہار کا کارن نہ بن سکیچلنے کی دھن نے راہ کو آسان کر دیا
بہانہ چاہئے مجھ کو بھی کوئی رکنے کاسو وہ بہ حیلۂ آسان روک لیتا ہے
ضرورت کیا ہے رکنے کی مرے دل سے نکلتا رہہوس مجھ کو نہیں اے نالۂ شب گیر سونے کی
اور کچھ دن یہاں رکنے کا بہانہ ملتااس نئے شہر میں کوئی تو پرانا ملتا
کثرت غم سے دل لگا رکنےحضرت دل میں آج دنگل ہے
جہاں رکنے لگے میرے دل بیمار کی دھڑکنمیں ان قدموں سے تھوڑی سی روانی مانگ لیتا ہوں
آپ کے شہر میں پیڑوں کا نہیں کوئی شماردو گھڑی رکنے کو لیکن کہیں سایہ نہ ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books