aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ruko"
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سفید رومال جب کبوتر نہیں بنا تو وہ شعبدہ بازپلٹنے والوں سے کہہ رہا تھا رکو خدا کی قسم بنے گا
ذرا رکو کوئی بگولہ اٹھ کے رقص تو کرےہم اہل دشت کے لیے بھی رہنما تو چاہیئے
کہتے ہیں لوگ صبر کا ہوتا ہے میٹھا پھلٹھہرو رکو سنو تمہیں عجلت نہ مار دے
پھر جانے ہم ملیں نہ ملیں اک ذرا رکومیں دل کے آئنے میں یہ منظر سمیٹ لوں
میں اس سے بات تو کر لوں رکو ذرا صادقؔمرے دروں سے صدائیں لگا رہا ہے کوئی
جب ہم آویں تو اپنے دل میں رکواور نہ آویں تو پھر کہو آویں
رکو تو سرخ وادی میں رکیں ہمچلو تو لالہ زاروں پر چلیں گے
ہٹو کہ رستے نکالنے ہیں پہاڑیوں سےرکو کہ پیروں سے ایک کانٹا نکالنا ہے
رکو رکو مرے بھائی پتے کی بات سنویہیں دبا ہے خزانہ کہیں نہیں جانا
مجھ کو غصے سے دیکھ کر نہ رکودل میں جو کچھ بھی آ گیا کہنا
منزلیں دیتی ہیں آواز کہ جلدی آؤپیڑ کہتے ہیں رکو دھوپ کڑی ہے اب بھی
نیت میں کھوٹ گرچہ تمہاری نہیں ہے دوستکیوں بھاگے جا رہے ہو رکو بات کرتے ہیں
شاید مجھے کہہ دے کہ رکو حلوہ تو کھا جاؤحسرت سے میں تکتا رہا مڑ مڑ متواتر
جو تم نے توڑے پرانے تھے سارے کے سارےذرا رکو نیا کوئی میں خواب لاتا ہوں
ابھی تو ریت کی صورت اڑا رہے ہو مجھےذرا سی دیر رکو آئنہ لگوں گا میں
میاں کہاں چلے آتے ہو منہ اٹھائے رکویہ زندگی ہے مری شاہراہ عام نہیں
چلے بھی جائیں گے کاہے کی جلدیاں ہیں تمہیںابھی رکو ابھی ہم تازہ دم نہیں ہیں میاں
رکو تو یوں کہ ٹھہر جائے گردش دوراںچلو تو ایسے کہ سارے جہاں کو ساتھ لیے
تمام رات دھواں سا اچھالتی رہی راترکی تو ٹھٹھرے ہوئے ہاتھ پاؤں جلنے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books