aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sabaq-e-shauq"
میں سادہ دل آرزدگئ یار سے خوش ہوںیعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
رائیگاں ہونے نہ دو اے شوقؔ تم وقت عزیزیہ وہ شے ہے جو نہیں ملتی ہے کھو جانے کے بعد
منزلیں زیر قدم جلد سمٹ آئیں گیجذبۂ شوقؔ ذرا اور بڑھاؤ یارو
وہ انتظار کی لذت بھی لے گیا اے شوقؔہوا کے گھوڑے پہ ظالم سوار کیوں آیا
خدا کا شکر ہے اے شوقؔ اب بھی زندہ ہوںستا رہا ہے زمانے سے یہ زمانہ مجھے
اے شوقؔ کہے دیتی ہے کچھ شکل خموشیچپ کیوں ہو اگر دل میں کوئی راز نہیں ہے
خدا کا شکر ہے اے شوقؔ اب بھی زندہ ہوںستا رہا ہے زمانے سے یہ زمانا مجھے
کبھی نہ شوق سفر کم ہوا مرا اے شوقؔنئے سفر کے ارادے مری تھکان میں تھے
دوستی یوں تو ہے اس شہر میں سب سے لیکناپنے دشمن کا بھی اے شوقؔ پتا رکھتا ہوں
اظہار وفا ہے تو کس امید پہ اے شوقؔتو داد طلب اس سے کہ بیداد طلب ہے
ہمت ہارے جی دے بیٹھے سب لذت کھوئی اے شوقؔمرنے کی جلدی ہی کیا تھی عشق کا غم کچھ سہنا تھا
نہ ہو جائے کہیں زیر و زبر یہ آئینہ خانہنگاہ شوقؔ سے جلووں کی حیرانی نہیں جاتی
میری نظروں سے کوئی اے شوقؔ سیکھے جذب عشقبن کے تل آنکھوں میں اس کے رخ کا خال آ ہی گیا
لو اب تو اہل فکر و فن بھی کہتے ہیں سر محفلتیرے اشعار میں اے شوقؔ شوخی ہے روانی ہے
شوقؔ نے لکھے سینکڑوں دفترحرف مطلب مگر ادا نہ ہوا
موج ہوائے شوق اسے پائمال کررکھیں گے خاک دل کو کہاں تک سنبھال کر
اے شوقؔ نہ کچھ کہئے حالت دل مضطر کیہوتا ہے مسیحا کو خفقان ارے توبہ
جناب شوقؔ بے حد مضطرب ہیںمگر نزدیک مے خانہ نہیں ہے
کروں اے شوقؔ کیا دشمن کا شکوہیہاں ہر دوست قاتل ہو رہا ہے
اے شوقؔ غضب ناک ہیں برہم ہیں بہت وہافسانہ سنا ہوگا مری بے جگری کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books