aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sadd-e-rah"
دید کی سد راہ ہے یہ مژہخار پائے نگاہ ہے یہ مژہ
سد راہ آپ اگر لغزش رفتار نہ ہوراہرو کو رہ دشوار بھی دشوار نہ ہو
لٹا سکتے ہیں الفت میں وہ جانیںبہت اے سعدؔ متوالے پڑے ہیں
دل پہ ہاتھ رکھ دو بس تم مرے قریب آ کرمار ڈالے گی مجھ کو ہجر کی کسک ورنہ
ہے تمہارا خیال پیش نظرجس طرف جائیں سد راہ ہو تم
قبل منزل چراغ راہ گزرخوف کو سد راہ کرتا ہے
حشر میں کون سنے گا فریادسد رہ حد سماعت ہوگی
ہوش یاں سد راہ علم رہاعقل کی ہرزہکاریاں نہ گئیں
سد رہ یہ پردۂ پندار ہےآپ سے گزرے تو بیڑا پار ہے
اب مدد خار بیاباں ہیں کریں گےسد رہ پیروں کے چھالے ہو گئے ہیں
قدم قدم پہ خرد سد راہ تھی لیکنجنون شوق سلامت رواں دواں گزرے
کوئی بھی دیوار سد راہ ہو سکتی نہیںتول بیٹھے پر تو پھر صیاد کیا کیسا قفس
غم سد راہ بن کر روزن میں اڑ گئے ہیںہے بانسری نفس کی محروم نغمگی سے
نازؔ اس کے ہو نہیں سکتے مراحل سد راہجس کو منزل تک پہنچنا ہے وہ چلتا جائے گا
شکستگی میں گراتا رہا میں خشت بہ خشتمرا بدن تھا کہ اک سد راہ تھی میری
یہ سد راہ ہوا کس کا پاس رسوائیرکے ہوئے ہیں مرے اشک کارواں کی طرح
الٰہی خضر کہوں عشق کو کہ غول طریقکہ راہ بر بھی یہ ہے اور سد راہ بھی ہے
بضد اسی پہ تھا چلنا ہے کوئی جاناں کوجو میں نے راستہ بدلا تھا سد راہ تھا دل
مجاز اور حقیقت ہیں سد راہ جمالیہ سب فریب ہیں چشم حق آشنا کے لئے
تجھے مبارک ترے ارادے یہ راز مجھ کو مگر بتا دےتری مشیت رہے گی یارب مرے لئے سد راہ کب تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books