aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samajhte"
رگ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتاجسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
میں چپ تھا تو چلتی ہوا رک گئیزباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
وہ غزل والوں کا اسلوب سمجھتے ہوں گےچاند کہتے ہیں کسے خوب سمجھتے ہوں گے
بادشاہوں کو سکھایا ہے قلندر ہوناآپ آسان سمجھتے ہیں منور ہونا
سمجھتے ہی نہیں نادان کے دن کی ہے ملکیتپرائے کھیتوں پہ اپنوں میں جھگڑا ہونے لگتا ہے
آہ جو دل سے نکالی جائے گیکیا سمجھتے ہو کہ خالی جائے گی
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میریکیوں تم آسان سمجھتے تھے محبت میری
جسے کساد سمجھتے ہیں تاجران فرنگوہ شے متاع ہنر کے سوا کچھ اور نہیں
ہم سمجھتے تھے عشق کو دشواریہ بھی آساں ہے کیا کیا جائے
غنیمت ہے پرندے میری تنہائی سمجھتے ہیںاگر یہ بھی نہ ہوں تو گھر کے ویرانے سے مر جاؤں
ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہماور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم
ہے غیب غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہودہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں
سب سمجھتے ہیں اور سب چپ ہیںکوئی کہتا نہیں کہ تم سے کہیں
ہم سمجھتے تھے کہ ہم اس کو بھلا سکتے ہیںوہ سمجھتا تھا ہمیں بھول نہیں پائے گا وہ
بت خانہ سمجھتے ہو جس کو پوچھو نہ وہاں کیا حالت ہےہم لوگ وہیں سے لوٹے ہیں بس شکر کرو لوٹ آئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books