aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samt"
اک مہک سمت دل سے آئی تھیمیں یہ سمجھا تری سواری ہے
اس طرح اپنی خامشی گونجیگویا ہر سمت سے جواب آئے
جس سمت بھی دیکھوں نظر آتا ہے کہ تم ہواے جان جہاں یہ کوئی تم سا ہے کہ تم ہو
چلی سمت غیب سیں کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیامگر ایک شاخ نہال غم جسے دل کہو سو ہری رہی
اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
اندھیرا ذہن کا سمت سفر جب کھونے لگتا ہےکسی کا دھیان آتا ہے اجالا ہونے لگتا ہے
نہیں ہو تم بھی وہ اب مجھ سے یارو کیا چھپاؤ گےہوا کی سمت کو مٹی اڑا کر دیکھ لیتا ہوں
گرد فشاں ہوں دشت میں سینہ زناں ہوں شہر میںتھی جو صبائے سمت دل جانے کہاں چلی گئی
اب رفتگاں کی بات نہیں کارواں کی ہےجس سمت بھی ہو گرد سفر جانا چاہیئے
دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کاوہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے
جس کی خوشبو سے مہک جائے پڑوسی کا بھی گھرپھول اس قسم کا ہر سمت کھلایا جائے
امیدوار ہیں ہر سمت عاشقوں کے گروہتری نگاہ کو اللہ دل نواز کرے
لہو رلائے گا وہ دھوپ چھاؤں کا منظرنظر اٹھاؤں گا جس سمت جھٹپٹا ہوگا
اس سمت مجھ کو یار نے جانے نہیں دیااک اور شہر یار میں آنے نہیں دیا
دیکھیں تو چل کے یار طلسمات سمت دلمرنا بھی پڑ گیا تو چلو مر بھی آئیں گے
بے سمت ہواؤں نے ہر لہر سے سازش کیخوابوں کے جزیرے کا نقشہ بھی نہیں بدلا
جس نے کیے ہیں پھول نچھاور کبھی کبھیآئے ہیں اس کی سمت سے پتھر کبھی کبھی
آگاہ ہوں میں منزل مقصود سے مگرکس سمت جا رہا ہوں مجھے کچھ نہیں پتا
ایک ہی سمت میں کب تک کوئی چل سکتا ہےہاں کسی نے مجھے رستہ نہ بدلتے دیکھا
میں اپنا عزم لے کر منزلوں کی سمت نکلا تھامشقت ہاتھ پہ رکھی تھی قسمت گھر پہ رکھی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books