aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sardii"
اللہ غریبوں کا مددگار ہے راناؔہم لوگوں کے بچے کبھی سردی نہیں کھاتے
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگسردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسےدیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
سردی میں دن سرد ملاہر موسم بے درد ملا
گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئےسردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
سنسان سڑک سناٹے اور لمبے سائےیہ ساری فضا اے دل تیرے مطلب کی ہے
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
لبوں سے لگتے ہی ہو گئی تھی تمام سردی دل و جگر میںدیا تھا ساقی نے رات ہم کو کچھ ایسے مے کا ایاغ ٹھنڈا
کہرا کہرا سردی ہے کانپ رہا ہے پورا گاؤںدن کو تپتا سورج دے رات کو کمبل دے مالک
سردی بھی ختم ہو گئی برسات بھی گئیاور اس کے ساتھ گرمئ جذبات بھی گئی
وہ آگ بجھی تو ہمیں موسم نے جھنجھوڑاورنہ یہی لگتا تھا کہ سردی نہیں آئی
سرد و گرم زمانہ دیکھ لیانہ وہ گرمی ہے اب نہ سردی ہے
لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی گرمی ہو سردی ہونہیں رکتی کبھی برسات جب سے تم نہیں آئے
مجھے محسوس ہوتی ہے تمہارے لمس کی گرمیمجھے سردی میں سلگائیں یہ تاثیریں دسمبر کی
رات بے چین سی سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہتدن بھی ہر روز سلگتا ہے تری یادوں سے
سردی اور گرمی کے عذر نہیں چلتےموسم دیکھ کے صاحب عشق نہیں ہوتا
ہواؤں کے وہ جھونکے وہ کھلے میدان کی سردیوہ لہریں چاند سے رخسار پر زلف پریشاں کی
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
سخت سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہت روح مریجسم یار آ کہ بیچاری کو سہارا مل جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books