aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaabaash"
شاباش داغؔ تجھ کو کیا تیغ عشق کھائیجی کرتے ہیں وہی جو مردانے آدمی ہیں
سب ٹینٹ اور کرسیوں والے کما گئےشاعر نے ٹھونس کر بھری شاباش جیب میں
یہ رات صرف اندھیری نہیں ہے سرد بھی ہےدیا بنا لیا شاباش اب الاؤ بناؤ
ان دنوں ہوتا تھا تو گھر میں ہمارے شب باشروز روشن سے کم اے مہر لقا رات نہ تھی
جو پوچھیں حشر میں کچھ وہ تو ہاں دلا شاباشوہاں بھی تو یوں ہی باتیں بنا کے رہ جانا
اس ضبط بے مثال پہ شاباش دیجیےمجھ کو مرے کمال پہ شاباش دیجیے
ذروں کو شاباش دن کو ہیں حضور مہر رخدیکھیے چھپ کے نکلتے ہیں ستارے رات کو
مجھ سے عاشق کے اور یوں نفریںواہ شاباش یار کیا کہنا
یارو ساقی اور شراب و سبزہ موجود آج ہےآفریدیؔ ہے کباب دل پہ جا شاباش کی
اٹھائے سو طرح کے ظلم اور جور و جفا تیرےکہا شاباش بھی تو نے نہ میری استقامت کو
خضر کو شاباش اکتایا نہ اب تک اور ہمزندگانی ایک دم بھر کی بھی کر دوبھر چلے
شاباش اشک غم کوئی چرچا کئے بغیرکہہ دی جو بات کہنی تھی شکوہ کئے بغیر
کیسا شب باش ہے مرا محرمشب سے واقف سحر سے ناواقف
خود ساختہ عذاب میں ترمیم کی نہیںمفروضے پر شباب میں ترمیم کی نہیں
قاتل کو ہی شاباش دیئے جاتے ہیں سب لوگجو اس کو نگوں سار کرے کوئی نہیں ہے
جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میںشرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلےکوئی قصہ سناتی رہی رات بھر
چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکےوقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا
خود حسن و شباب ان کا کیا کم ہے رقیب اپناجب دیکھیے اب وہ ہیں آئینہ ہے شانا ہے
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books