aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaffaaf"
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدندیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
شفاف و صاف، اور لطافت میں بے مثالسارا وجود آئینہ سا ہے، یہ عشق ہے
بہت شفاف تھے جب تک کہ مصروف تمنا تھےمگر اس کار دنیا میں بڑے دھبے لگے ہم کو
وہ ایک جھیل تھی شفاف نیل پانی کیاور اس میں ڈوب کو خود کو نکھار آئے ہم
میں اس کے سینۂ شفاف کی ہری لو سےدہک رہا تھا سو پورے مزے سے مل رہا تھا
صاف و شفاف تھی پانی کی طرح نیت دلدیکھنے والوں نے دیکھا اسے گدلا کر کے
سب نے جانا بہت سبک بے حد شفافدریا تو آلودگیوں کے ساتھ رہا
صاف و شفاف آسماں کو دیکھ کرگندی گندی گالیاں بکتا ہوں میں
ہمارا دل تو ہے شفاف آئنے کی طرحاس آئنے میں بھلا کوئی بال تھوڑی ہے
وہ چیز جسے زندگی کہتے ہیں وہ کیا ہےہنستے ہوئے شفاف خیالات کا عالم
صاف شفاف سبز فرش تراگرد آلودہ دست و پا میرے
کوئلیں کوکیں بہت دیوار گلشن کی طرفچاند دمکا حوض کے شفاف پانی میں بہت
ہماری نسل سنورتی ہے دیکھ کر ہم کوسو اپنے آپ کو شفاف تر بھی رکھنا ہے
کتنا شفاف چمکتا ہوا دن تھا جس کیدھوپ تھی پیار کی بارش میں بھگونے والی
وہ مرمر کی طرح شفاف اور ہنستے ہوئے اعضاحیات جاوداں کے ساز و ساماں یاد آتے ہیں
اتنا شفاف نہیں ہے ابھی عکس دل و جاںآئینے گرد مسافت میں ملے ہیں تجھ سے
دیکھوں اس کی چاندنی چاند سے بھی شفافاور سنہری روشنی اپنا جمال کرے
ایک شفاف آئینہ تھا میںراستے نے کیا ہے دھول مجھے
شفاف تھا یہ شیشۂ دل اس کے سامنےبجلی کڑک کے آپ ہی حیران ہو گئی
رک گیا تھا وہ مرے حجرے میں جانے کس لیےآسماں شفاف تھا اور رات طوفانی نہ تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books