aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shakebaa"
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سواآج ہی خاطر بیمار شکیبا بھی نہیں
اک نظر بھی تری کافی تھی پئے راحت جاںکچھ بھی دشوار نہ تھا مجھ کو شکیبا کرنا
عشق بے پروا بھی اب کچھ ناشکیبا ہو چلاشوخئ حسن کرشہ ساز کی باتیں کرو
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقف اضطرابیہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
بڑھ گئیں تم سے تو مل کر اور بھی بیتابیاںہم یہ سمجھے تھے کہ اب دل کو شکیبا کر دیا
دل فریبی ہے تری باعث صد جوش و خروشحال یہ ہو تو دل زار شکیبا کیا ہو
راز اس آنکھ کا نہیں کھلتادل شکیبا بھی بے قرار بھی ہے
قلت کلفت و تکلف میںراحت قلب نا شکیبا ہے
حشر تک یاں دل شکیبا چاہئےکب ملیں دلبر سے دیکھا چاہئے
جن کو اپنی شوخیوں پر آج اتنا ناز ہےوہ کسی دن میری جان ناشکیبا دیکھتے
اٹھا لیا تھا جنہیں غم نے شہر ماتم سےوہ حرف لکھے گئے ہیں خط شکیبا میں
پھر یہ چرچا ہے وہ آئیں گے سر بزم وحیدؔچھٹ نہ جائے کہیں دامان شکیبا اے دوست
رہ غم مختصر کر دی ہے بزم ناشکیبا نےہوئے ہیں منزلوں کے فاصلے کم دیکھیے کیا ہو
ان کا حریم ناز ہے غارت گر حواسلوٹا ہے کون قلب شکیبا لئے ہوئے
دینی اگر تھیں ساری فقیرانہ خلعتیںکیوں پیالہ دے کے تم نے شکیبا کیا مجھے
نہ دواۓ درد جگر ہوں میں نہ کسی کی میٹھی نظر ہوں میںنہ ادھر ہوں میں نہ ادھر ہوں میں نہ شکیب ہوں نہ قرار ہوں
شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگینہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی
ساری دنیا جو بھی بولے سب کچھ شور شرابہ ہےسب کا کہنا ایک طرف ہے اس کا کہنا ایک طرف
شب فراق سے آگے ہے آج میری نظرکہ کٹ ہی جائے گی یہ شام بے سحر پھر بھی
نہیں عشق میں اس کا تو رنج ہمیں کہ قرار و شکیب ذرا نہ رہاغم عشق تو اپنا رفیق رہا کوئی اور بلا سے رہا نہ رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books