aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shikast-e-sa.ng"
یوں بھی تو ہو کہ سر کے سبب ہو شکست سنگیہ بھی تو ہو کبھی کہ شجر سے تبر کٹے
ایک پل بھی نہ ٹھہر پاؤ گے اے سنگ زنوکوئی پتھر کبھی لوٹ آیا جو دیوانے سے
ایک شکست ظاہری فتح بنے تو کس طرحآئینہ دار بن گیا قصۂ کربلا کہ یوں
ریزۂ سنگ تو آیا گل منظر نہ سہیکاسۂ چشم کو حیرت سے کھلا رہنے دو
شرار سنگ سے سنگلاخ ہو گئے تلوےہوا نہ کچھ دل خانہ خراب خواب کے ساتھ
ہے تضادوں بھری دنیا بھی ہم آہنگ بہتفاصلہ تو نہیں کچھ سنگ و سمن میں ایسا
مانگتا کس سے مجھے سنگ سرافرازی دےکوئی دروازہ تو ہوتا ترے در سے اونچا
میں ہی تنہا ہوں یہاں اس کی صلابت کا گواہکون اٹھا کر یہ مرا سنگ ہنر لے جائے گا
شکست کھائے ہوئے حوصلوں کا لشکر ہوںاٹھا کے مجھ کو صف دشمناں میں رکھ دینا
باغ میں جھولا ڈال کے جھولے سکھی سہیلی سنگجب پردیسی کی یاد آئے ہو منوا بے چین
تو سنگ میل کی صورت ہے نصب ایک جگہمیں گرد راہ ہوں میرا طواف چاروں طرف
طے ہو چکیں شکست تمنا کی منزلیںاب اس کے بعد گریۂ بے اختیار ہے
یاد کا سنگ گراں روح کی گہرائی میںڈوبتا ہے تو کئی زخم ابھر آتے ہیں
ٹوٹا نہ ایک سنگ بھی کیا جانے کتنے لوگتیشہ بدست دامن کہسار تک گئے
شان حیرت ہے کہ جس کو سنگ کہہ دیتے ہیں لوگپھر وہی دل ٹوٹنے پر آئنہ کہلائے ہے
گم ہوئے جاتے ہیں دھڑکن کے نشاں ہم نفسوہے در دل پہ کوئی سنگ گراں ہم نفسو
شکست و فتح کا ذمہ نہیں دل ناداںلڑے ہزار میں یہ کام ہے سپاہی کا
اللہ رے اس کی چوکھٹ ہے بوسہ گاہ عالمکہتا ہے سنگ اسود میں سنگ آستاں ہوں
کہتا ہے کون سنگ و شجر بولتے نہیںوہ بولتے ہیں جب تو بشر بولتے نہیں
ہے ناز سنگ کو کہ وہی اک ہے وجہ زخمشیشے کو آج اس کے مقابل میں چھوڑ دو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books