aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shukriyaa"
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیںشکریہ مشورت کا چلتے ہیں
شکریا لطف مسلسل کا مگرگاہے گاہے دل دکھاتے جائیے
جور کم کم کا شکریہ بس ہےآپ کی اتنی مہربانی بھی
چائے میں چینی ملانا اس گھڑی بھایا بہتزیر لب وہ مسکراتا شکریہ اچھا لگا
اس کی شمیم زلف کا کیسے ہو شکریہ اداجب کہ شمیم رنج ہے جب کہ مشام رنج ہے
شکریہ اے مرے قاتل اے مسیحا میرےزہر جو تو نے دیا تھا وہ دوا ہو بیٹھا
پرسش غم کا شکریہ کیا تجھے آگہی نہیںتیرے بغیر زندگی درد ہے زندگی نہیں
شکریہ واعظ جو مجھ کو ترک مے کی دی صلاحغور میں اس پر کروں گا ہوش میں آنے کے بعد
شکریہ اے جلانے والے تیرادور تک اب ہے روشنی مجھ میں
ترا بڑا ہی شکریہ پلائے جا پلائے جانہ ذکر کر حساب کا شراب لا شراب لا
داد بیداد میں دل نہیں لگ رہادوستو شکریہ شاعری معذرت
ٹھوکر سے دوسروں کو بچانے کا شکریہپتھر کو راستے سے ہٹانے کا شکریہ
میں بہت دور ہوں شام نزدیک ہےشام کو دو صدا شکریہ معذرت
تو نے اب تک وفا کی بہت شکریہشکریہ شکریہ شکریہ زندگی
شکریہ ای میل کے استاد تیرا شکریہبن گئی وہ شاعرہ اس سال انٹرنیٹ پر
حال پوچھا ہے مرا پونچھے ہیں آنسو میرےشکریہ تم نے مرے درد میں شرکت کی ہے
ایک کانٹے سے پھول نے بولاشکریہ تم مجھے بچاتے ہو
اے چیختی ہواؤ کے سیلاب شکریہاتنا تو ہو کہ آدمی سولی پہ سو سکے
زندگی کی قدر سیکھی شکریہ تیغ ستمہاں ہمیں تھے کل تلک جینے سے اکتائے ہوئے
حسن وفا نواز ترا شکریہ مگراتنا اداس دل کبھی پہلے ہوا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books