aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siltaa"
رفو میں کرتا بھی اعجازؔ کیسے زخموں کوزباں کا زخم تھا یہ گفتگو سے سلتا رہا
یوں ہوا ہے چاک ملبوس یقیں سلتا نہیںپھینک دینا بھی ہے مشکل دوسرا ملتا نہیں
یہ بات سمجھتے ہی نہیں حضرت ناصحسلتا ہے اگر چاک تو کھلتا ہے بھرم اور
کفن سلتا ہے یا پھر شیروانیابھی تو سوئی میں دھاگا پڑا ہے
جھکتی ہوئی نظر ہو کہ سمٹا ہوا بدنہر رس بھری گھٹا کو برس جانا چاہئے
وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیںسو گریباں کبھی سلا ہی نہیں
اور تو مجھ کو ملا کیا مری محنت کا صلہچند سکے ہیں مرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح
بچھڑا ہے جو اک بار تو ملتے نہیں دیکھااس زخم کو ہم نے کبھی سلتے نہیں دیکھا
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
زندگی کو بھی صلہ کہتے ہیں کہنے والےجینے والے تو گناہوں کی سزا کہتے ہیں
سزا دیں صلہ دیں بنا دیں مٹا دیںمگر وہ کوئی فیصلہ تو سنا دیں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے
جلتی بجھتی سی روشنی کے پرےسمٹا سمٹا سا اک مکاں تنہا
مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیداصلۂ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ
اس نے سلوا بھی لیے ہوں گے سیہ رنگ لباساب محرم کی طرح عید مناتی ہوگی
محبت کا صلہ ایثار کا حاصل نہیں ملتاوہ نظریں بارہا ملتی ہیں لیکن دل نہیں ملتا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
اک خال سویدا میں پہنائی دو عالمپھیلا ہو تو ایسا ہو سمٹا ہو تو ایسا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books