aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sip"
سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیںسنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں
ہم کو آنسو ہی ملتے ہیں سیپ میں بھیوہ اشکوں میں موتی رویا کرتے ہیں
ساحلی ریت میں کیا ایسی کشش ہے کہ گہرسیپ میں بند سمندر سے نکل جاتے ہیں
سیپ اور جوہری کے سب رشتےشعر اور شعر کے ہنر میں ہیں
مرے اس اولیں اشک محبت پر نظر کریہ موتی سیپ میں پھر عمر بھر آتا نہیں ہے
میں نے کہا یہ موج سے دریا کا کیا ہواکہنے لگی کے سیپ کے موتی میں آ کے دیکھ
اپنے ہونے کی تب و تاب سے باہر نہ ہوئےہم ہیں وہ سیپ جو آزادۂ گوہر نہ ہوئے
ہمارے حصے میں آئی ہے ریت ساحل کیکسی نے چھین لی وہ سیپ جس میں گوہر تھا
مری آرزؤں کے سیپ کا کسی آب نیساں سے میل کرمجھے آشنائے وصال کر مری بیکلی کو قرار دے
سیپ بجھتے ہوئے سورج کی طرف دیکھتے ہیںکیسی برسات مری جان کہاں کا بادل
جو ہو سکے تو اب کے بھی ساگر کو لوٹ آساحل کے سیپ سواتی کی بوندوں سے بھر گئے
مدتوں خود کو ہی تراشا ہےسیپ میں رہ کے اک گہر تنہا
گھر بدلنے سے بھی تقدیر بدل جاتی ہےسیپ میں پانی پڑا بن کے وہ گوہر نکلا
وہی تو سنگ تراشوں کا دست پنہاں ہےوہی تو سیپ سے موتی نکال دیتا ہے
سیپ کی آس بن کے چاہوں تمہیںلائے جو موتی وہ گھٹا تم ہو
موتیوں کی آبروئیں لوٹنے والے بہتسیپ کے قیدی سمندر در سمندر پھیل جا
محض اک سیپ تھی میں توگہر اس نے نکالا ہے
پتھر نہ جان تجھ کو دکھاؤں گا آب و تابیوں قید ہوں کہ سیپ میں گوہر ہو جس طرح
سیپ مٹھی میں ہے آفاق بھی ہو سکتا ہےاور اگر چاہوں تو یہ خاک بھی ہو سکتا ہے
سکوں ہو بحر میں یا ہو تلاطمگہر تو سیپ میں پلتا رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books