aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "soz-e-ishq"
سوز و گداز عشق کا چرچا نہ کر سکےحسن ستم ظریف کو رسوا نہ کر سکے
لازم ہے سوز عشق کا شعلہ عیاں نہ ہوجل بجھیے اس طرح سے کہ مطلق دھواں نہ ہو
سوز و گداز عشق کا لذت چشیدہ ہوںمانند آبلہ ہمہ تن آب دیدہ ہوں
نہ جذب شوق کام آیا نہ سوز عشق کام آیااشارے سے اسی کے چاہنے والوں میں نام آیا
سوز شعور عشق عطا ہو تو بات کرتیرے بھی دل میں خوف خدا ہو تو بات کر
کاغذ ابری پہ لکھ حال دل پر سوز عشقگرد اس کے برق کی تحریر کھینچا چاہئے
اپنے نالے میں گر اثر ہوتاقطرۂ اشک بھی گہر ہوتا
نہیں یہ ابر و باراں سوزؔ کے احوال کو سن کرفلک کی بھی محبت سے یہ اب چھاتی بھر آئی ہے
سوزؔ کا رتبہ کہاں پہنچا ہے جو تیری رضالوگ یہ کہتے ہیں اب تو صاحب دیوان ہے
واہی نہ سمجھ سوزؔ کے پیماں کو تو اے یارجو تجھ سے کیا عہد سو نرباہ کرے گا
داخل شہیدوں میں تو لوہو لگا کے سب تھےشمشیر ناز سے پر افگار تھا سو میں تھا
ہم نے ہاری تھی عشق کی بازیلوگ تو حوصلے بھی ہار آئے
سوزؔ ہر لمحہ وہی مصلحت وقت کی باتسن کے دیوانے کو عاقل پہ ہنسی آتی ہے
کھوج اس دور خرابی میں کوئی خوبی سوزؔنسل آدم کے لئے کوئی بقا کی صورت
ابتدائے عشق کی وہ گرمیٔ لذت کہاںاک زمانہ ہو گیا یہ آگ بالکل سرد ہے
جل رہا ہوں کب سے اپنی آگ میںسوز آلام نہانی ہائے ہائے
اے سوزؔ بھولیں گے کیسے سخن شناس انہیںگزر گئے جو بہار سخن وری لے کر
سوز دروں بھی نعمت ہےنام اسی کا ہے اکسیر
وہ دور عشق کی رنگیں حسین یادوں کےنقوش دل سے مٹانے میں دیر لگتی ہے
سوز نوائے سوزؔ کا عالم نہ پوچھیےدم ساز مطلع ہائے غزل گا کے رہ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books