aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "surma-e-absaar"
چنداؔ کو تم سے چشم یہ ہے یا علی کہ ہوخاک نجف کو سرمۂ ابصار دیکھنا
دل کی چوری میں جو چشم سرمہ سا پکڑی گئیوہ تھا چین زلف میں یہ بے خطا پکڑی گئی
سرمۂ دیدہ ہائے اہل نظربن گئی ہے جو خاک پا کیا ہے
للہ الحمد کہ دربار خرابات کی خاکسرمۂ دیدۂ صاحب نظراں ہے اب تک
دشمنوں کی نظر میں چبھتا ہوںسرمۂ سد باب دے بابا
یہ بسترے کی حرارت یہ ڈولتی زنجیرکواڑ تحفۂ باب اثر کی رونق ہے
گو کہ اوروں کی ہوئیں سرمے سے آنکھیں روشنسرمۂ بینش صاحب نظراں اور ہی ہے
بنتا اسدؔ میں سرمۂ چشم رکاب یارآیا نہ میری خاک پہ وہ شہ سوار حیف
سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہےکہ رہے چشم خریدار پہ احساں میرا
ان کی نظروں پہ جو چڑھ جائے وہی ذرۂ خاکسرمۂ چشم غزالاں ہے یہ معلوم ہوا
سرمۂ خاک مدینہ جو لگا آنکھوں میںمثل آئینے کے آنکھوں کے نگینے چمکے
گرد غم دلبر خوش چشم بغیرسرمۂ چشم جگر ہوتا ہے
سرمۂ چشم عنایت کی حکایت چھوڑوآج ہر آنکھ میں آہوں کا دھواں ہے کہ نہیں
سرمۂ دیدۂ عشاق ہے یہ اے خوباںاپنے کوچہ سے مری خاک نہ برباد کرو
جو چاہتے ہو عصا ٹیک کر اٹھے بیمارلگاؤ سرمۂ دنبالہ دار آنکھوں میں
سرمۂ مکر و فریب آنکھوں میں جب سے ہے لگاتب سے ہے خوب اضافہ حد بینائی میں
صبح دم کیسے ملے محفل میں پروانے کی خاکسرمۂ چشم وفا کیشاں ہے دیوانے کی خاک
ایسے چھپے کہ سرمۂ چشم جہاں ہوئےایسے کھلے کہ برق سر طور ہو گئے
کھینچ کر آنکھوں میں اپنی سرمۂ دنبالہ دارکرتے پیدا سحر سے نرگس میں سوسن آپ ہیں
سب دامن حیا کی رہیں لن ترانیاںمیرا غبار سرمہ چشم کلیم تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books