aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "surme"
چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزوسرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے
سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہےسو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں
در خور عرض نہیں جوہر بیداد کو جانگہ ناز ہے سرمے سے خفا میرے بعد
شکن زلف عنبریں کیوں ہےنگہ چشم سرمہ سا کیا ہے
اس چشم میں ہے سرمے کا دنبالہ پر آشوبکیوں ہاتھ میں بدمست کے بندوق بھری دی
ہر ایک گام پہ دل پیستا ہے ابلق چشممگر ہے سرمے کا دنبالہ تازیانۂ عشق
آلودہ چشم میں نہ ہوئی سرمے سے نگاہدیکھا جہاں سے صاف ہی اہل صفا چلے
سرمئی آنکھوں کوں کیا سرمے سیں کامناحق ان پر توتیا کرتے ہو تم
کرتا ہے کوئی ترک دلا نیزہ بازیاںدنبالہ سرمے کا یہ نہیں چشم یار میں
کرے گا قتل وہ اے ذوقؔ تجھ کو سرمے سےنگہ کی تیغ کو ہونے سیاہ تاب تو دے
کلچے جیسے ترے رخساروں پہ جو سرمے سےمیں بناتا رہا وہ تل مجھے واپس کر دے
دیکھ کر سرمے کی تحریر تری آنکھوں میںکافروں کے بھی ہیں زنار گلو ٹوٹ گئے
جس آنکھ میں ہے خون تمنا مرا افروزؔاس آنکھ میں سرمے کی کرامات تو دیکھو
جب نظر سرمے کے دنبالے پڑےدل کے پیچھے تیر اور بھالے پڑے
سرمہ جو زیب چشم سیہ فام ہو گیافتنہ سوار ابلق ایام ہو گیا
پھیلے ہوئے سرمے کو تو رومال سے پوچھوکیا وضع ہے یہ نرگس فتاں کی خبر لو
سرمے سے طور کے بھی نہ کچھ فائدہ ہواآنکھوں کو انتظار کا آزار ہی رہا
پائمال غم پسے جاتے ہیں سرمے کی طرحلے اڑی کس کے قدم سے گردش ایام رقص
کچھ عجب ڈھنگ سنورنے کا ہے ان کے دیکھونرگسی چشم بھی سرمہ سے بھرا ہوتا ہے
دنبالہ جو سرمے کا بنا ہےیہ تیغ نگہ کا پر تلا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books