aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tabdiil"
یا اتنی نہ تبدیل ہوئی ہوتی یہ دنیایا میں نے اسے خواب میں دیکھا نہیں ہوتا
فوٹو میں دل کی چوٹ نہ تبدیل ہو سکینقلیں اتار اتار کے عکاس رہ گیا
کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتےتو شاید ہم بھی اپنا راستہ تبدیل کر لیتے
اپنی تکلیم کا کچھ ذائقہ تبدیل کروںتجھ سے بچھڑوں میں ذرا دیر ادھورا ہو جاؤں
رستے مہہ و نجوم کے تبدیل ہو گئےان کھڑکیوں میں ایک بھی تارا نہیں رہا
اب بھی وقت ہے اپنی روش تبدیل کرو ورنہجو کچھ ہونے والا ہے سوچا نہیں جا سکتا
اسی خواہش کے دامن میں وہی سکے کھنک اٹھتےصدا تبدیل کر لیتے اگر کاسہ بدل لیتے
یہ تو خیر ہوئی دریا نے رخ تبدیل کیامیرا شہر بھی اس کی زد میں آنے والا تھا
شاعری روح میں تحلیل نہیں ہو پاتیہم سے جذبات کی تشکیل نہیں ہو پاتی
اس سے پہلے کہ منزل اندھیروں میں تبدیل ہونے لگےقافلے سے کہو رہنما ڈھونڈ لے رہنما کے لیے
تبدیل ہو گیا ہے جو مٹی کے ڈھیر میںوہ دل تھا سومنات ابھی کل کی بات ہے
ایک حمام میں تبدیل ہوئی ہے دنیاسب ہی ننگے ہیں کسے دیکھ کے شرماؤں میں
میں آگ تھا پھولوں میں تبدیل ہوا کیسےبچوں کی طرح چوما اس نے مرے گالوں کو
ہر خوشی تبدیل غم میں ہو گئی تیرے بغیرصبح مجھ تک آئی بھی تو شام ہو کر رہ گئی
ذہن کردار سے تبدیل ہوا لوگوں کابس اسی جرم میں کاتب کو سزا دی گئی ہے
تم بھی تو کسی بات پہ راضی نہیں ہوتےتبدیل نہیں ہوتا مقدر کا لکھا بھی
شعور فاصلۂ خیر و شر دیا ہے مجھےتری نگاہ نے تبدیل کر دیا ہے مجھے
میں اندر سے کہیں تبدیل ہونا چاہتا تھاپرانی کینچلی میں ہی نیا ہونا تھا مجھ کو
دھوپ کیسے سائے میں تبدیل ہوتی ہے یہاںاس ہنر کو سیکھنا ہے تو شجر سے بات کر
اب تک کوئی بھی تیر ترازو نہیں ہواتبدیل اپنے دل کی جگہ کر رہے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books