aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takraa.e.n"
کبھی ساحل پہ رہ کر شوق طوفانوں سے ٹکرائیںکبھی طوفاں میں رہ کر فکر ہے ساحل نہیں ملتا
یار آشنا نہیں کوئی ٹکرائیں کس سے جامکس دل ربا کے نام پہ خالی سبو کریں
پانو نکالو خلوت سے آئے جو قیامت آنے دوسیارے سر آپس میں ٹکرائیں اگر ٹکرانے دو
سمند ناز کی ٹاپوں سے سر ٹکرائیں سب عاشقپلا شربت شہادت کا کسی دن کاسۂ سم سے
ٹکرائیں تو صحراؤں میں بھی آگ لگا دیںپوشیدہ رگ سنگ میں ہیں کتنے شرر دیکھ
ظلم سے سر کو نہ ٹکرائیں تو پھر سجدہ کریںہاں پتہ ہے کہ در ہوگا نہ کہیں سر باقی
دکھ سنائیں کبھی گھبرائیں تو سر ٹکرائیںاس طرح کی کوئی دیوار نہیں ہے گھر میں
سر ٹکرائیں جس سے وہ دیوار کہاںجسم کہاں اور روح کا یہ آزار کہاں
جو خوشبوؤں کے تھپیڑے بدن سے ٹکرائیںتو اسلمؔ ایسے میں کب تک کھڑا رہے ہے کوئی
تا وقت کہ ٹکرائیں نہ کانوں سے صدائیںدیوار ہم اپنی پس دیوار کریں گے
نور کی بارش ہو یوں دل کی گلی میں ایک بارکاش ٹکرائیں وہ مجھ سے تیرگی میں ایک بار
کب طاقت شوریدہ سری سر کو جو ٹکرائیںوہ ضعف ہے اب سر ترے در سے نہیں اٹھتا
ہیں ظلم کے پتھر مرے رستے میں اندھیرےٹکرائیں جو آپس میں تو کرنیں بھی بہت ہیں
کشتیاں موج حوادث سے نہ ٹکرائیں کہیںناخدا کا خواب جیسے تشنۂ تعبیر ہے
ٹکرائیں جام و مینا و فنجان شہر آجپیران پیر ہے کوئی رندان شہر آج
دل میں مدت سے محبت کی ہے جھنکار نہ گونجلاؤ اس شیشے کو ٹکرائیں کسی پتھر سے
ٹکرائیں کہاں غم کی ابلتی ہوئی موجیںسالکؔ کے مگر ٹوٹے ہوئے دل کی کمی ہے
صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کاجھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اصولوں پر جہاں آنچ آئے ٹکرانا ضروری ہےجو زندہ ہو تو پھر زندہ نظر آنا ضروری ہے
دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books