aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tarfa-e-sohbat"
طرفہ صحبت ہے کہ سنتا نہیں تو ایک مریواسطے تیرے سنا میں نے سنا کیا کیا کچھ
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
بو آنے لگی تجھ سے بھی دنیا کی مرے یارکچھ روز مجھے صحبت بد چاہیے میری
اے خواہش یک طرفۂ تاراج جنوں سنسن دل کے قریں زمزمۂ کن فیکوں سن
سنے نہ ساقئ مہوش تو اور بھی اچھاعیار گرمی صحبت ہے حرف معذوری
کروں عذر ترک صحبت سو کہاں وہ بے دماغینہ غرور میرزائی نہ فریب ناتوانی
ٹھہر اے گردش ایام ہم بھی ساتھ چلتے ہیںاٹھا لینے دے فیض صحبت پیر مغاں پہلے
رنگ صحبت اڑا جبینوں سےجب مراسم ہوئے مشینوں سے
داغ فراق صحبت شب کی جلی ہوئیاک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے
کعبہ میں جا رہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیںبھولا ہوں حق صحبت اہل کنشت کو
رنگ صحبت بدلتے جاتے ہیںساتھ کے یار چلتے جاتے ہیں
بہت دن سے مصر اس بات پر وہ مہرباں ہےکہ میں دل کو رہین صحبت ناشاد کر دوں
تا کجا افسوس گرمی ہاۓ صحبت اے خیالدل بہ سوز آتش داغ تمنا جل گیا
تربیت کو حسن صحبت چاہیےبیٹھیے استاد کامل کے قریب
دور بیٹھا ہوا سر محفلرنگ صحبت کو دیکھتا ہوں میں
عذاب صحبت نا جنس کے شکار ہیں ہمخدا زمیں پہ ہمیں دے ہمارا ثانی بھی
لطف صحبت متاع الفت ہےکچھ کہو اور کچھ سنو پیارے
رقیب کو بھی ہے بار ان کی بزم میں آغاؔشریک صحبت بوس و کنار ہم بھی ہیں
شائستۂ صحبت کوئی ان میں نہیں اصغرؔکافر نہیں دیکھے کہ مسلماں نہیں دیکھا
تیر دل کا نہ کھینچ رہنے دےلطف صحبت ہے جی بہلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books