aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tark-e-vatan"
انہیں مقصود اگر ترک وطن کی آزمائش ہےتو ہم سمجھیں گے اب رسم کہن کی آزمائش ہے
پلکوں کی چھاگل توڑ کر رزق زمیں بنتے رہےان آنسوؤں کے واسطے ترک وطن اچھا نہ تھا
جب جب بھی میں نے ترک وطن کا کیا خیالقدموں سے میرے گاؤں کے رستے لپٹ گئے
صلہ بس یہ ملا ترک وطن کاہماری گھر میں وقعت ہو رہی ہے
ترک وطن کے بعد ہی قدر وطن ہوئیبرسوں مری نگاہ میں دیوار و در پھرے
کر رہا ہوں دوستوں کے زعم پر ترک وطنشاید اب آغاز دور گردش ایام ہے
آنگن تھا جب تلک یہ نہ دل کو لبھا سکایادیں وطن کی آئی ہیں ترک وطن کے بعد
آنکھ سے دیکھ لیا ترک وطن کا منظرگھر جہاں چھوڑ گئے تھے وہ کھنڈر کیسا لگا
ہوا کے پیر میں زنجیر ڈال دو بڑھ کرکہ عندلیب کا شہر وطن شکستہ ہے
کس کو معلوم ہیں اس دور میں آداب نظرکون اب مرحلۂ ترک طلب پوچھے گا
یاران وطن کو ہے غریبوں سے کنارہغربت کا تقاضا ہے کرو ترک وطن اب
اک لفظ یاد تھا مجھے ترک وفا مگربھولا ہوا ہوں ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی
جو بھی ہیں صبح وطن ہی کے پرستاروں میں ہیںکن سے ہم اے شام غربت تیرا افسانہ کہیں
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
ترک مے کر کے بھی بہت پچھتائےمدتوں میں خمار اترا ہے
بارہا ان سے کیا ترک تعلق ببیاکؔنیند کی وادیاں پھر ان سے ملا دیتی ہیں
اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیںکل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
کاہے کا ترک وطن کاہے کی ہجرت بابااسی دھرتی کی اسی دیش کی اولاد ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books