aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tavaalat"
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
اپنی چادر کی طوالت دیکھ کر پاؤں پساربوجھ سر پر لادنے سے قبل سر کو دیکھ لے
علم تھا غار کی طوالت کاصرف کی روشنی بچت کے ساتھ
الجھتا ہوں مسافت کی طوالت سے میں جتنامسافت کو میں اتنا ہی زیادہ کر رہا ہوں
کہانی در کہانی در کہانیمیں قصہ میں طوالت چاہتا ہوں
مرا قصہ نہایت مختصر ہےکہانی کو طوالت دے رہا ہوں
خضر سے ہم بھی ملا کر قدم چلے تھے مگرمسافتوں کی طوالت سے سانس پھول گئے
شب غم کی طوالت سے نہ گھبرانا فرحؔ آخریہ سورج ڈھل بھی جائے تو اسے پھر سے نکلنا تھا
کہانی کی کہانی ہو گیا ہوںطوالت میں مثالی ہو گیا ہوں
جاویدؔ عجب احباب ترے کرتے ہیں یہ ضائع وقت تراہیں علم سے کوسوں دور مگر پھر بھی ہے طوالت باتوں میں
وہ ایک اسم طوالت جو شب کی کاٹ سکےوہ اسم عالم وحشت میں مجھ کو یاد بھی تھا
اب ہم پہ جو آئی تو کسی طور نہ گزریسنتے تھے شب غم کی طوالت ہے سحر تک
ناز کرتا تھا طوالت پہ کہ وقت رخصتبھید سائے پہ کھلا شام کی عیاری کا
ہزار سال طوالت ہے اس جدائی کیہزار آنکھ میں آنسو ابھی سلگتے ہیں
سوچ تیری ہے مسافت کی طوالت میریایک لمحے کو ملیں کام سے پہلے پہلے
قصۂ ظلم سمٹنے کی گھڑی آ پہنچیاب اسے اور طوالت نہیں دی جا سکتی
قرب میں دوری بہت ہے بعد میں قربت بہتہر طوالت کو عطا ایجاز کرنا چاہیئے
حدیث غم کی طوالت گراں سہی لیکنکسی کے بس میں نہیں اختصار کرنا بھی
اے دل طوالت شب فرقت کا کیا گلہنادان فرق بھی کوئی شام و سحر میں ہے
لوگ طوالت سے گھبراتے ہیں ورنہایک زمانہ سیدھا رستا مانگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books