aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tazaad-e-dahr"
ہم نے تضاد دہر کو سمجھا دوراہے ترتیب دیئےاور برتنے نکلے تو دیکھا سہ راہے رکھے تھے
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیاکبھی شہر بتاں میں خراب پھرے کبھی دشت جنوں آباد کیا
رنگیں ادائے دہر کی گردن مروڑ دوناسور زندگی ہے تو زخموں کو پھوڑ دو
بگڑی ہوئی ہے مے کدۂ دہر کی ہواہو جائیں شیخ جی بھی نہ مے خوار آج کل
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
فضائے دہر نے اوڑھی ہے ایسی کالی ردافلک کے جسم کا ہر پیرہن شکستہ ہے
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
قدسیؔ بازیچۂ اطفال تھیں آہیں میریاور تھا دہر تماشائی مقدر خاموش
اللہ رے تضاد یقین و گمان شوقہم معتبر نہ تھے کبھی تم معتبر نہ تھے
رنگ تضاد گلشن ہستی نہ پوچھئےکانٹا ہے پھول پھول ہے کانٹا لئے ہوئے
تضاد حضرت انساں نہ پوچھوفرشتہ بھی ہے یہ شیطان بھی ہے
ایک جانب تضاد قول و عملاک طرف منصب شہادت ہے
عجب معمہ ہے موسیٰؔ تضاد عالم عشقزمانہ رونے لگا اور مجھے ہنسی آئی
مت رکھ تضاد ظاہر و باطن کہ آدمیتجھ کو ترے عمل سے پرکھنا نہ بھول جائے
تضاد صورت و سیرت پہ اب یقیں آیاوہ بے وفا ہے مگر باوفا سا لگتا ہے
تضاد قول و عمل اور فریب لہجوں میںیہ لوگ دیکھنے میں ہی تھے انتہا کے خراب
اک تضاد حسن معنی ہے تری تعمیر میںدسترس میں بھی گرفت وقت سے باہر بھی تو
منصور و دار کا جو سنا میں نے واقعہمجھ کو تضاد جرم و سزا یاد آ گیا
اس تضاد دل نشیں کو کچھ سمجھتے ہیں ہمیںدل ملاتا اور ہے آنکھیں دکھاتا اور ہے
نہ پوچھ راز درون نگار خانۂ دہرکسے خبر ہے کہ میں کیا ہوں اور تو کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books