aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "u.ngliyo.n"
سکھ کے موسم انگلیوں پر گن لیےفصل غم کا گوشوارہ اور ہے
ان ٹھٹھرتی انگلیوں کو اس لپٹ پر سینک لودھوپ اب گھر کی کسی دیوار پر ہوگی نہیں
یہی عقیق تھے شاہوں کے تاج کی زینتجو انگلیوں میں مداری پہن کے آتے ہیں
گہر لگے تھے خنک انگلیوں کے زخم مجھےاب اس اتھاہ سمندر کو پھر کھنگالے کون
نہ تو نے پہنے جو اپنے ہاتھوں میں میری ان انگلیوں کے کنگنتو سوچ لے کتنی سونی سونی تری کلائی پڑی رہے گی
وہ ڈھل رہا ہے تو یہ بھی رنگت بدل رہی ہےزمین سورج کی انگلیوں سے پھسل رہی ہے
پھر انگلیوں کو خوں میں ڈبونا پڑا ہمیںجب ہم کو مانگنے پہ قلم بھی نہیں ملا
شبستانوں میں لو دیتے ہوئے کندن سے جسموں پرہوا کی انگلیوں سے وصل کا پیغام لکھ دینا
انگلیوں کے نقش گل دانوں پہ آتے ہیں نظرآؤ دیکھیں اپنے اندر اور کیا کیا رہ گیا
احتراماً انگلیوں سے ہونٹ گیلے کر لیےجب مری دہلیز پہ خود بہہ کے دریا آ گیا
مرقد قیس پر اب تک بھی تو خار صحراانگلیوں سے یہ بتاتے ہیں وہ محمل آیا
اس کی نازک انگلیوں کو دیکھ کر اکثر عدمؔایک ہلکی سی صدائے ساز آتی ہے مجھے
اس کے بند قبا کے جادو سےسانپ سے انگلیوں میں چلنے لگے
شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کوچھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا
انگلیوں سے کچھ سرکتا سا لگے ہے آج تکچھو گیا تھا ہاتھ سے اک ریشمی آنچل کبھی
انگلیوں پہ گن مری تنہائیوں کے ہم سفراک اداسی جام دوجا یاد تیری تین ہیں
انگلیوں کی پوروں میں کرچیاں اترتی ہیںکانچ کے بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
ایسی شکست تھی کہ کٹی انگلیوں کے ساتھکانٹوں کا ایک ہار پرونا پڑا مجھے
گن تو لیتے ہیں انگلیوں پہ گناہرحمتوں کا حساب کون کرے
درد تو انگلیوں سے ملتا ہےورنہ آواز تو ستار میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books