aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uThaa.ii"
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میںلحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
اب کی جو راہ محبت میں اٹھائی تکلیفسخت ہوتی ہمیں منزل کبھی ایسی تو نہ تھی
اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسدؔ کی نعشدشمن بھی جس کو دیکھ کے غم ناک ہو گئے
خدا کرے نہ پھنسے دام عشق میں کوئیاٹھائی ہے جو مصیبت کسی کو کیا معلوم
دنیا سے اے دل اتنی طبیعت بھری نہ تھیتیرے لئے اٹھائی ندامت کہاں کہاں
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
ریت میری عمر میں بچہ نرالے میرے کھیلمیں نے دیواریں اٹھائی ہیں گرانے کے لیے
جس نے نظر اٹھائی وہی شخص گم ہوااس جسم کے طلسم کی بندش تو دیکھیے
کیا اٹھائے گی صبا خاک مری اس در سےیہ قیامت تو خود ان سے بھی اٹھائی نہ گئی
سلیس شستہ مرصع نفیس نرم رواںدبا کے دانتوں میں آنچل غزل اٹھائی گئی
ابھی دیوار اٹھائی بھی نہ ہو دل کی طرفلیکن اس میں کوئی در کوئی دریچہ لگ جائے
یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نےتمہارے آئیو اے طرہ ہاۓ خم بہ خم آگے
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹبچ گئی آنکھ دل پہ آئی چوٹ
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
دل ہے کہ مرا جاتا ہے دیدار کی خاطرہم ہیں کہ ادھر آنکھ اٹھائی نہیں جاتی
بات تو اتنی سی ہے واپس جانے کو میں آیا تھاسانس اٹھائی عمر سمیٹی چلنے کی تیاری کی
نقاب حسن دوعالم اٹھائی جاتی ہےمجھی کو میری تجلی دکھائی جاتی ہے
مر جاتے کیوں نہ صبح کے ہوتے ہی ہجر میںتکلیف کیسی کیسی اٹھائی تمام شب
بہت سے وہ تھے جنہوں نے بتوں سے فیض اٹھائےبہت سے وہ تھے جنہوں نے خدا سے باتیں کیں
دیکھو تو ذرا خاک میں ہم ملتے ہیں کیونکریہ نیچی نگہ اب بھی اٹھائی نہیں جاتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books