aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ubaal"
ساقی سبھی کو ہے غم تشنہ لبی مگرمے ہے اسی کی نام پہ جس کے ابل پڑے
مرے اشک بھی ہیں اس میں یہ شراب ابل نہ جائےمرا جام چھونے والے ترا ہاتھ جل نہ جائے
کب تک لہو کے حبس سے گرمائے گا بدنکب تک ابال آگ سے پانی میں آئے گا
جانے کس کس کا خیال آیا ہےاس سمندر میں ابال آیا ہے
دل میں آباد ہیں جو صدیوں سےان بتوں کو کہاں خدا لے جائے
کم ظرف پر غرور ذرا اپنا ظرف دیکھمانند جوش غم نہ زیادہ ابل کے چل
عروس دہر چلے کھا کے ٹھوکریں لیکنقدم قدم پہ جوانی ابل تو سکتی ہے
رگڑ سکی نہ مری پیاس ایڑیاں ورنہہر ایک ذرے سے چشمہ ابل بھی سکتا تھا
مری سرشت میں ویسے تو خشک دریا ہےاگر پکار لے صحرا ابل بھی سکتا ہوں
کسی سے رکھتے کہاں دشمنی کا رشتہ ہملہو کو سرد بھی ہونا تھا اک ابال کے بعد
سورج سی اس کی طبع ہے شعلہ سا اس کا رنگچھو جائے اس بدن کو تو پانی ابل پڑے
ذرا یقین کا چشمہ لگا کے دیکھو توابھی وفاؤں کا اتنا اکال تھوڑی ہے
پلٹ کے جانب اہل و عیال دیکھتا ہوںکبھی جب اپنے لہو میں ابال دیکھتا ہوں
پیاسا ہوں اس قدر کہ مرا دل جو گر پڑاپانی ابل کے چاہ ذقن سے نکل گیا
تاریخ ہے کہ خود کو دہرائے جا رہی ہےباسی کڑھی میں ہم نے یوں بھی ابال دیکھا
چشمے کی طرح عالمؔ اشعار پھوٹتے ہیںکوہ گراں کی صورت میں بھی ابل رہا ہوں
سمجھ ہو جس کی بلیغ سمجھے نظر ہو جس کی وسیع دیکھےابھی یہاں خاک بھی اڑے گی جہاں یہ قلزم ابل رہا ہے
چپ ہے آغاز میں، پھر شور اجل پڑتا ہےاور کہیں بیچ میں امکان کا پل پڑتا ہے
نکلیں تو شکستوں کے اندھیرے ابل آئیںرہنے دو جو کرنیں مری آنکھوں میں گڑی ہیں
مخمل سی بچھا دیں گے قدموں کے تلے ساحلدریا ابل آئیں گے صد موج گہر لے کر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books