aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ulTaa"
اٹھا کے ہاتھوں سے تم نے چھوڑا چلو نہ دانستہ تم نے توڑااب الٹا ہم سے تو یہ نہ پوچھو کہ شیشہ یہ پاش پاش کیوں ہے
راتوں میں اک سورج بھی دکھ جائے گاہر منظر کو الٹا کر کے دیکھا جائے
دل لے کے کہتے ہیں تری خاطر سے لے لیاالٹا مجھی پہ رکھتے ہیں احسان لیجئے
ہو کسی طرح سے مخصوص ہمارے ہی لیےیعنی جتنا نظر آتا ہے وہ اتنا ہی نہ ہو
بیدلؔ لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھااور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
شیلف پہ الٹا کر کے رکھ دو اور بسرا دوگل دانوں میں پھول سجاؤ خواب کا کیا ہے
یوں بھی سجتی ہے بدن پر یہ محبت کیا کیاکبھی پہنوں اسی ملبوس کو الٹا کر کے
سمندر الٹا سیدھا بولتا ہےسلیقے سے تو پیاسا بولتا ہے
جو کرتے تھے الٹا سیدھا کرتے تھےہم پتھر پہ دریا پھینکا کرتے تھے
نقاب الٹا ہے شمعوں نے ستارو تم تو سو جاؤکریں گے رقص پروانے ستارو تم تو سو جاؤ
میں نے تو ایک لاش کی دی تھی خبر فرازؔالٹا مجھی پہ قتل کا الزام آ گیا
اپنی بات مکمل کر کے جاؤ تمآدھی بات کا الٹا مطلب ہوتا ہے
واں کنگر استغنا ہر دم ہے بلندی پریاں نالے کو اور الٹا دعواۓ رسائی ہے
آڑے ترچھے منظر سیدھے ہو جائیں گےالٹا سیدھا سب کچھ اچھا ہو جائے گا
آتا بھی اگر ہے تو وہ پھر جائے ہے الٹاجس وقت الٹ جائے ہے تقدیر کسی کی
تقاضا ہو چکی ہے اور تمنا ہو رہا ہےکہ سیدھا چاہتا ہوں اور الٹا ہو رہا ہے
اس دور کی تخلیق بھی کیا شیشہ گری ہےہر آئنے میں آدمی الٹا نظر آئے
میرے خفا ہونے پر اس کا وہ الٹا فلمی جملہپیار سے ڈر نہیں لگتا صاحب تھپڑ سے ڈر لگتا ہے
گھڑی کے کانٹوں کو الٹا گھما کرسمے کو میں بچانا چاہتا ہوں
وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہےمجنوں نظر آتی ہے لیلیٰ نظر آتا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books