aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uma.nD"
اپنے وعدے کا احساس ہے تو مگر دیکھ کر تم کو آنسو امنڈ آئے ہیںاور اگر تم کو یہ بھی گوارا نہیں ابر برسے بغیر اب نکل جائے گا
غبار اڑاتی جھلستی ہوئی زمینوں پرامنڈ کے آئیں گے بادل دعا کیے جائیں
امنڈ آیا ہے شور اوروں کے گھر سےدریچے کھول کے پچھتا رہی ہوں
امنڈ آئی ہے کیوں تاریک شب اطراف عالم پرکہاں گم ہو گئے شمس و قمر آہستہ آہستہ
برسوں سے تو یوں ہے کہ گھٹا جب امنڈ آئیتب دیدۂ تر سے بھی ہوا ایک جھڑاکا
اشک غم ایسے نہیں ہیں جو امنڈ کر رہ جائیںہیں یہ طوفان مرے سر سے گزرنے والے
اک حسیں یاد سے وابستہ ہیں لاکھوں یادیںاشک امنڈ آتے ہیں جب لب پہ ترا نام آئے
اس ارم ارم زمیں پر کہ بہار امنڈ رہی ہےکوئی پھول اگر کھلا دے مری بے نمو بھی
دیکھنا کتنے ہی سیلاب امنڈ آئیں گےآنکھ میں اشک لیے ٹوٹے گھرانے نکلے
خون دل اشکوں سے بولا یہ امنڈ کر کل راتآپ ہی آپ بہا کرتے ہو کیا کرتے ہو
تم نے تو بس حال ہی پوچھا تھا مجھ بیمار کاآ گئے ہیں کیوں امنڈ کر آنسوؤں سے پوچھنا
امنڈ آئے مری آنکھوں میں آنسو بے قراری کےیہ کیسا رنگ لایا اضطراب آہستہ آہستہ
اشک تھے کرچیاں تھیں آنکھیں تھیںآئنہ سے امنڈ پڑا تھا کوئی
اشک خوں دل سے امنڈ آتے ہیں دریا کی طرحدامن چشم بھگونے بھی نہیں دیتا ہے
دل امنڈ آیا تھا بیٹھے بیٹھےکیسے اندازۂ طوفاں کرتے
کچھ نمی سی مری آنکھوں میں امنڈ آتی ہےجب کہے کوئی کہ میں نے بھی محبت کی ہے
نسیمؔ غفلت کی چل رہی ہے امنڈ رہی ہیں قضا کی نیندیںکچھ ایسا سوئے ہیں سونے والے کہ جاگنا حشر تک قسم ہے
یورشیں کر کے امنڈ آئیں گی سونی شامیںلاکھ بھٹکیں کسی عنواں نہ سویرا ہوگا
بڑھنے لگی خلش تو امنڈ آئیں بارشیںصحرا میں ہم بھی سبزہ اگانے نکل پڑے
امنڈ رہی ہے مرے دل کے ساتھ برسوں سےیہ کوئی نہر ہوئی آنکھ کی نمی نہ ہوئی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books