aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "umro.n"
نئی عمروں کی خود مختاریوں کو کون سمجھائےکہاں سے بچ کے چلنا ہے کہاں جانا ضروری ہے
موت لمحے کی صدا زندگی عمروں کی پکارمیں یہی سوچ کے زندہ ہوں کہ مر جانا ہے
ماں سے کیا کہیں گی دکھ ہجر کا کہ خود پر بھیاتنی چھوٹی عمروں کی بچیاں نہیں کھلتیں
یہ دل کا درد تو عمروں کا روگ ہے پیارےسو جائے بھی تو پہر دو پہر کو جاتا ہے
یوں تو ہنستے ہوئے لڑکوں کو بھی غم ہوتا ہےکچی عمروں میں مگر تجربہ کم ہوتا ہے
ہے پکی عمروں کی اک بے زبان سی لڑکیاسی کا رشتہ ہوں اور وہ بھی آخری ہوں میں
وہ جو اک چہرہ تھا آنکھوں کا دلاسہ عباسؔہم نے اس چہرے کی عمروں سے زیارت نہیں کی
عشق میں کیا سچا کیا جھوٹایہ تو عمروں کا رونا ہے
ہم کو نصیحت کرنے والے خود بھی یہی کچھ کرتے ہیںتم کیا قصے لے بیٹھے ہو یہ عمروں کا رونا ہے
وقت نے بدن اپنا کر دیا ہے شل ورنہہم بھی تیری عمروں میں شاد تھے چھرہرے تھے
دو عمروں کی روئی دھن کر آیا ہوںمیں پردیس سے خود کو بن کر آیا ہوں
عمروں کا انتظار وہ جھولی میں ڈال کردو چار پل کے ساتھ سے آگے نہیں گیا
جو مجھ میں ہو زلیخا تجھ میں یوسف کوئیعمروں کا سرمایہ لایا جا سکتا ہے
عمروں کی مزدوری لگتی ہے اس پرلمحوں میں تو وقت کا کونا بنتا ہے
کانٹوں جیسی تعبیریں تھی پھولوں جیسے خوابہم نے چھوٹی عمروں میں بھی کیا کیا دیکھے خواب
کس کی یاد میں عمروں سر بہ سجود رہےہونٹوں پر اوراد لکھے تو کس کے لیے
کتنے نو عمروں کے قصے پاک کیےکرفیو میں چلتا ہوا خنجر زندہ باد
خضر جس سے بنے اس آب بقا سے ڈریےلمبی عمروں سے بزرگوں کی دعا سے ڈریے
کچی عمروں کے شریروں کو سلامی میریجن کے اطراف بنیں دام سنہری چڑیاں
ڈھلتی عمروں کی لڑکیاں شاکرؔآئنہ دیکھنے سے ڈرتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books