aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utaare"
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
اب زمیں پر کوئی گوتم نہ محمد نہ مسیحآسمانوں سے نئے لوگ اتارے جائیں
توہم کی سیہ شب کو کرن سے چاک کر کے آگہی ہر ایک آنگن میں نیا سورج اتارےمگر افسوس یہ سچ ہے وہ شب تھی اور یہ سورج ہے یہ سب کو مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
تم ہی سوچو بھلا یہ شوق کوئی شوق ہواآج اونچائی پہ بیٹھو کل اتارے جاؤ
یہ موج موج نئی ہلچلیں سی کیسی ہیںیہ کس نے پاؤں اتارے اداس پانی میں
یہ زندگی ہے یہاں اس طرح ہی ہوتا ہےسبھی نے بوجھ سے لادے ہیں کچھ اتارے بھی
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے
دل تھا کسی کی یاد میں مصروف اور ہمشیشے میں زندگی کو اتارے چلے گئے
دیدنی ہے مجھے سینے سے لگانا اس کااپنے شانوں سے کوئی بوجھ اتارے جیسے
زیب تن اتنے کیے دل نے ہوس کے ملبوسکہ شب وصل اتارے بھی نہیں جا سکتے
عکس پانی میں محبت کے اتارے ہوتےہم جو بیٹھے ہوئے دریا کے کنارے ہوتے
چاہے کتنی بھی بلندی پہ چلا جائے کوئیآسمانوں سے اتارے تو سبھی جائیں گے
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
نہ کھٹکیں کہو کس طرح تیر مژگاںجگر پر ہمارے اتارے ہوئے ہیں
یہ اور بات بہاریں گریز پا نکلیںگلوں کے ہم نے تو صدقے بہت اتارے تھے
یہ جھوٹے سے رشتے یہ فرضی سے ناتے کہاں تک نبھائیں کہاں تک نبھائیںبہت ہو چکا بس بہت ہو چکا اب کوئی تو بڑھے یہ مکھوٹے اتارے
ہر ایک لمحہ مری آگ میں گزارے کوئیپھر اس کے بعد مجھے عشق میں اتارے کوئی
دریائے شب کے پار اتارے مجھے کوئیتنہائی ڈس رہی ہے پکارے مجھے کوئی
خط معزولئ ارباب ستم کھینچ گئےیہ رسن بستہ صلیبوں سے اتارے ہوئے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books