aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vasf"
اک ایسا وصف چاہیے جو صرف مجھ میں ہواور اس میں پھر مجھے ید طولٰی بھی چاہیے
جسم کی صاف گوئی کے با وصفروح نے کتنا جھوٹ بولا تھا
عشق کے میداں داروں میں بھی مرنے کا ہے وصف بہتیعنی مصیبت ایسی اٹھانا کار کار گزاراں ہے
ترے بدلنے کے با وصف تجھ کو چاہا ہےیہ اعتراف بھی شامل مرے گناہ میں ہے
جو وصف ہم میں نہیں کیوں کریں کسی میں تلاشاگر ضمیر ہے بیدار آؤ سچ بولیں
زندگی سے کسی سمجھوتے کے با وصف اب تکیاد آتا ہے کوئی مارنے مرنے والا
اے یاد یار دیکھ کہ باوصف رنج ہجرمسرور ہیں تری خلش ناتواں سے ہم
خلقت شہر کے ہر ظلم کے با وصف فرازؔہائے وہ ہاتھ کہ اپنے ہی گریبان میں ہے
جن میں یہ وصف ہو کہ چھپا لیں ہر ایک داغان آئنوں کی آج بڑی دیکھ بھال ہے
گداز قلب خوشی سے بھلا کسی کو ملاعظیم وصف ہی انسان کا اداسی ہے
وصف رخ میں جو سنے شعر وہ ہنس کر بولےشعر ہیں نور کے ہے نور کا تیرا کہنا
ہو کے ناراض نہ جائے کوئی مہماں ورنہگھر سے وصف در و یوار چلا جاتا ہے
سن کے وصف اس پہ مر گیا ہمدمخوب آیا تھا غم اٹھانے کو
سنے جو حضرت زاہد سے وصف جنت کےتو صاف پھر گئی آنکھوں میں اس مکاں کی طرح
الفت گل سے غلط ہے دعوی وارستگیسرو ہے با وصف آزادی گرفتار چمن
میں آخر آدمی ہوں کوئی لغزش ہو ہی جاتی ہےمگر اک وصف ہے مجھ میں دل آزاری نہیں کرتا
باوصف ضبط راز محبت ہے آشکارعقدہ ہے دل کا عقد ثریا کہیں جسے
ہماری گرم گفتاری کے باوصفہوا اتنی ہی برفانی رہے گی
لکھا ہے کس کے خنجر مژگاں کا اس نے وصفاک زخم دیکھتے ہیں قلم کی زباں میں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books