aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yuusuf-e-misr"
پیر کنعاں کو دیا درد فراقیوسف مصر کو زنداں بخشا
عشق کا جذب ہوا باعث سودا ورنہیوسف مصر زلیخا کا خریدار نہ تھا
یوسف مصر کا خالق بھی ملے گا تجھ کوخود میں پیدا ذرا انداز زلیخائی کر
یوسف مصر محبت کیسا ارزاں بک گیانقد دل قیمت ہوئی اک بوسہ بیعانہ ہوا
یوسف مصر سے مگر ملتے ہیں سب ترے نشاںزلف سے زلف لب سے لب چشم سے چشم تل سے تل
کہتے ہیں حسن یوسف کنعان مصر سےبے ہوش کچھ ہوئی ہیں حسینان شہر آج
ان کی نسبت کا کرشمہ ہے ظفرؔکہتے ہیں یوسف کنعان مجھے
تھے بہ فیض عشق ہم بھی یوسف بازار مصرلوٹ کر جاتے کہاں شہر زلیخا دیکھ کر
یوسف عزیز مصر تھے حاصل تھی سلطنتاس جاہ پر بھی چاہ تھی اپنے دیار کی
تیرا وہ حسن ہے کہ جو ہوتا تو بھیجتایوسف زمین مصر سے تجھ کو خراج آج
دیکھ اے چشم زلیخا قدر اپنے پیار کیآج پھر یوسف کے بھائی ہیں خریداروں کے ساتھ
ہم جو اک ساتھ چلے تو یوسفؔآسماں گرد سفر میں آیا
یوسفؔ اپنے درد کی صورت گری کرتے ہوئےخود بھی لوح خاک پر تصویر ہونا ہے مجھے
آوارہ بھی ہم ہوئے تو یوسفؔاک سمت سفر رہی ہے دل میں
یوں کرنے کو عشق پہ قید نہیں سب کرتے ہیں اچھا کرتے ہیںپر ہم سے بہت بھی نہیں گزرے کچھ لوگ تھے مصر و مدین میں
نام یوسفؔ ہے مرا پر ناظمؔہے مرا مصر ہی کنعاں میرا
ٹھہرا نہ جز ترے کوئی یوسف نگاہ میںجانے کو ہم بھی مصر کے بازار تک گئے
گناہ کیا ہے جو دل سے عزیز رکھتے ہیںبنے ہو یوسف ثانی تو چاہ کرتے ہیں
بہر خدا نہ چھیڑئیے یوسف کا واقعہبے آبرو ہوا نہ کوئی اس قدر کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books