aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaa.e"
میں بہت سا جیسے ضائع ہو چکا ہوں جا بہ جاہاتھ سے محسوس کرتا ہوں کدھر باقی ہوں میں
ہزار شکر نہ ضائع ہوئی مری کھیتیکہ برق و سیل میں تقسیم دانہ دانہ ہوا
عبث ان شہریوں میں وقت اپنا ہم کئے ضائعکسی مجنوں کی صحبت بیٹھ دیوانے ہوئے ہوتے
کچھ مجھ کو خود بھی اندازہ ہونا چاہیئےکتنا ضائع ہو کر کتنا رہ سکتا ہوں
ضائع نہ جائے گی تری محنت کسی طرحقاصد اجورہ دیتا ہوں چٹکی میں تھام خط
وقت ضائع نہ کرو ہم نہیں ایسے ویسےیہ اشارہ تو مجھے اس نے کئی بار دیا
اس کے لیے بھی غمزۂ ناز و ادا کا وقت ہےاپنے لیے بھی موسم ہجر و وصال ہے نیا
ضائع نہیں ہوتی کبھی تدبیر کسی کیمیری سی خدایا نہ ہو تقدیر کسی کی
جب اس کی برق حسن سے پردہ ہوا ہے واضائع ہوئے ہیں طالب دیدار ہر طرف
کبھی تلاش نہ ضائع نہ رائیگاں ہوگیاگر ہوئی بھی تو از راہ امتحاں ہوگی
میں بہت کام کا تھا اس کے لئےاور ضائع وہ کر رہا تھا مجھے
کیا بتاؤں مجھ کو آخر زندگی سے کیا ملاعمر جو تھی رفتگاں کے غم میں ضائع ہو گئی
وقت کا رونا رونے والے وقت کو ضائع کرتے ہیںپلکوں سے لمحوں کی کرچیں چننے کا سامان کریں
ٹھہرنا تک نہیں سیکھا ابھی تکازل سے وقت ضائع کر رہا ہوں
انجام جانتے ہیں کہ صحرا ہے جب اثرؔکار جہاں میں وقت نہ ضائع کریں گے ہم
خدارا ان اشکوں کو ضائع نہ کیجےیہ زیور ہیں وہ جن کی قیمت بہت ہے
وہ ہمارے حال سے لا علم ہے اب تک عمیرؔسب جنوں ضائع ہوا بے کار پاگل ہو گئے
مشت خاک اپنی کو عالم میں نہ ضائع کر عزیزہند سے لے تا نجف اے بو ترابی تو پہنچ
اس طرح مت اپنی تنہائی کو ضائع کیجیےاپنے عاشق کو ذرا گھر پر بلایا کیجیے
مقتل عشق میں ہم روز ازل سے یاروبسمل غمزۂ خوں خوار ہیں کن کے ان کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books