aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zakhiim"
عشق اس کا ہے نام لوگویہ صحیفہ ضخیم سب سے
خوشی وہ لفظ کہ گزرا جو معنویت سےتو میرے غم کی کتاب ضخیم تک پہنچا
آساں نہیں ہے اتنا کہ ترتیب دے سکوںدیوان زخم دوستو بے حد ضخیم ہے
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والاوہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھیمیں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو
ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گاکیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
آنکھیں ہیں کہ خالی نہیں رہتی ہیں لہو سےاور زخم جدائی ہے کہ بھر بھی نہیں جاتا
ہم درد بہ دل نالاں وہ دست بہ دل حیراںاے عشق تو کیا ظالم تیرا ہی زمانا ہے
خالی اے چارہ گرو ہوں گے بہت مرہم داںپر مرے زخم نہیں ایسے کہ بھر جائیں گے
اپنی تسبیح رہنے دے زاہددانہ دانہ شمار کون کرے
عشرت پارۂ دل زخم تمنا کھانالذت ریش جگر غرق نمکداں ہونا
دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیںمیں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا
اب کے مایوس ہوا یاروں کو رخصت کر کےجا رہے تھے تو کوئی زخم لگاتے جاتے
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیامیں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
شام فرقت کی لہلہا اٹھیوہ ہوا ہے کہ زخم بھرتے ہیں
بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکنکھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تری آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books