aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zeb-e-paa"
تعبیر جس کی زیب نشاط دوام ہوایسا تو کوئی خواب پریشاں نہیں ہوا
میں نقش پا سہی مری اپنی سڑک تو ہےمرکز سے چاہے دور ہوں مجھ میں چمک تو ہے
صاف شفاف سبز فرش تراگرد آلودہ دست و پا میرے
ہو سکے گی کس طرح صرف قلم روداد دلاب بھی زیر غور سرخی غم کے افسانے کی ہے
زیبؔ کیا ہے یہ نظام غم دوراں توبہانقلاب غم دوراں نہیں دیکھا جاتا
رہ حیات میں منزل کا آسرا کیساقدم قدم پہ غباروں نے ساتھ چھوڑ دیا
اتنی اے دوست پلا ہوش نہ آنے پائےعالم ہوش میں ارمان بدل جاتے ہیں
میرے الہام سخن میں فیض ہے سیماب کازیبؔ بزم شعر میں ممتاز ہونا چاہئے
تجلی حسن زیبا کی بہاریں روئے روشن کیانہیں رنگینیوں میں دل بھی شاید کھو گیا میرا
ہمیں اے زیبؔ قلب ماہیت کی بھی تو عادت ہےپریشانی سے ہم اکثر سکوں کا کام لیتے ہیں
جو احساس جوانی کی حسیں خلوت میں پلتے ہیںوہ جلوے منظر جذبات پر لانے بھی ہوتے ہیں
نیاز و ناز کے ساغر کھنک جائیں تو اچھا ہےترے میکش ترے در پر بھٹک جائیں تو اچھا ہے
دل کے ہر پردے سے آتی تھیں صدائیں درد کیبربط ہستی پہ تم کو نغمہ خواں سمجھا تھا میں
صورتیں ہیں یہ دو احساس دروں کی اے زیبؔحشر میں جن کو سزا اور جزا کہتے ہیں
مختلف نغمہ سے ہے قلب مغنی کا رازجو لب ساز پہ بھی بزم میں لایا نہ گیا
زیبؔ بھی عرض حقیقت میں ہے اکثر محتاطاہل محفل میں یہ احساس ہے عام اے ساقی
دل کا سراغ کیا کہ جہاں تک نگاہ کینیرنگ نقش رفتۂ پاے فرار تھا
وحشت میں جدھر نکل گئے ہیںاپنے ہی نقوش پا ملے ہیں
ماں نے پڑھ کر پھونک دی تھی مجھ پہ بچپن میں کبھیمیرے دل پر نقش اب تک سورۂ یٰسین ہے
اس کو سہل ممتنع میں بات آئے گی سمجھزیبؔ ایسے شعر تو تفسیر ہو سکتے نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books