aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zrb"
ذرا سی بات تھی اندیشۂ عجم نے اسےبڑھا دیا ہے فقط زیب داستاں کے لیے
اپنے بسیرے پنچھی لوٹ نہ پایا زیبؔشام گھٹا بھی اٹھی تھی گھنگھور بہت
زیبؔ آج ہے بے کیف سا کیوں چاند نہ جانےجیسے کوئی ٹوٹا ہوا پیمانہ پڑا ہو
مجھے جو بھی دشمن جاں ملا وہی پختہ کار جفا ملانہ کسی کی ضرب غلط پڑی نہ کسی کا تیر خطا ہوا
گیت کی ضرب سے بھی اے ساغرؔٹوٹ جاتے ہیں تار چپ ہو جا
کوہ شگاف تیری ضرب تجھ سے کشاد شرق و غربتیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر
یہ طرز احسان کرنے کا تمہیں کو زیب دیتا ہےمرض میں مبتلا کر کے مریضوں کو دوا دینا
صرف ظاہر ہو گیا سرمایۂ زیب و صفاکیا تعجب ہے جو باطن با صفا ملتا نہیں
اڑا کے خاک بہت میں نے دیکھ لی اے زیبؔوہاں تلک تو کوئی راستہ نہیں جاتا
بلا رہا ہے مرا جامہ زیب ملنے کوتو آج پیرہن جاں بدل رہا ہوں میں
مجھ کو موتیوں سے کیا لینا زیبؔ سمندر بھیجانے کیا مرے اشکوں کی سوغاتیں کرتا ہے
اب اس کی تلوار مری گردن ہوگیکب کا خالی زیبؔ مرا فتراک ہوا
وقت کی ضرب سے کٹ جاتے ہیں سب کے سینےچاند کا چھلکا اتر جائے تو قاشیں نکلیں
بھڑکتی آگ ہے شعلوں میں ہاتھ ڈالے کونبچا ہی کیا ہے مری خاک کو نکالے کون
مجھے بتا میں تری خاک اب کہاں رکھ دوںکہ زیبؔ ارض و سما میں ترا مقام ہے کیا
مجھ سے کیا کچھ نہ صبا کہہ کے گئی ہے اے زیبؔچند ہی لفظوں میں پیغام زبانی کی طرح
کوچۂ جاں پر گہرے بادل چھائے رہیں گے زیبؔاس کی کھڑکی کے پردے بھاری ہو جائیں گے
دل سنگین خسرو پر بھی ضرب اے کوہ کن پہنچیاگر تیشہ سر کہسار پر مارا تو کیا مارا
ایک ضرب اور بھی اے زندگیٔ تیشہ بدستسانس لینے کی سکت اب بھی مری جان میں ہے
بیدلؔ لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھااور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books