aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नफ़रत"
تمہیں مجھ سے جو نفرت ہے وہی تو میری راحت ہےمری جو بھی اذیت ہے وہی تو میری لذت ہے
اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میںاپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
چلو کہ چل کے سیاسی مقامروں سے کہیںکہ ہم کو جنگ و جدل کے چلن سے نفرت ہے
نفرت جو سکھائے وہ دھرم تیرا نہیں ہےانساں کو جو روندے وہ قدم تیرا نہیں ہے
سیکڑوں حسن ناصرہیں شکار نفرت کے
پیار کی کاہکشاں لیتی تھی انگڑائی جہاںموڑ نفرت کے اسی راہ گزر میں آئے
ہاں میرے خوابوں کو تمہاری صبحوں کی سرد اور سایہ گوں تعبیروں سے نفرت ہےان صبحوں نے شام کے ہاتھوں اب تک جتنے سورج بیچے
صحبت یار میں آغاز طرب کی صورتحرف نفرت کوئی شمشیر غضب ہو جیسے
تجھے اظہار محبت سے اگر نفرت ہےتو نے ہونٹوں کو لرزنے سے تو روکا ہوتا
چشم و ابرو کے اشاروں میں محبت ہوگینفرت اٹھ جائے گی مہمان مروت ہوگی
اے عشق کہیں لے چل اس پاپ کی بستی سےنفرت گہہ عالم سے لعنت گہہ ہستی سے
کفر و الحاد سے نفرت ہے مجھےاور مذہب سے بھی بیزار ہوں میں
نہ اٹھے پھر کوئی دیوار نفرت کیبہن بھائی کے آنگن میں
ساری نفرتیں بہہ جائیںگنگا گھاٹ پر اگر من بھی نہلائیں
غم و نشاط لگاوٹ محبت و نفرتاک انتشار سکوں اضطراب پیار عتاب
زمیں سے نقش مٹانے کو ظلم و نفرت کافلک سے چاند ستارے اتارنے کے لیے
تیرے دھرموں نے ذاتوں کی تقسیم کیتری رسموں نے نفرت کی تعلیم دی
ہم نے جن کو نفرت سے منسوب کیاوہ ان پیلے پھولوں کی عزت کرتی ہے
دیکھنا آپس میں پھر نفرت نہ ہو جائے کہیںاس قدر حد سے زیادہ بھی نہ ملت چاہئے
انسان کا انساں بیری ہے یہ ظلم ہے کیا اندھیر ہے کیایہ نسل ہے کیا یہ ذات ہے کیا یہ نفرت کی تعلیم ہے کیوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books