aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "arz-e-matlab"
اب یہی کوشش ہے دل سے اے مری ارض وطنتیری پیشانی پہ اب کوئی شکن آنے نہ پائےتو نے پہنی ہے جو آزادی کی مالا شوق سےعمر بھر کوئی کلی بھی اس کی مرجھانے نہ پائے
اے کہ تیرا مرغ جاں تار نفس میں ہے اسیراے کہ تیری روح کا طائر قفس میں ہے اسیراس چمن کے نغمہ پیراؤں کی آزادی تو دیکھشہر جو اجڑا ہوا تھا اس کی آبادی تو دیکھفکر رہتی تھی مجھے جس کی وہ محفل ہے یہیصبر و استقلال کی کھیتی کا حاصل ہے یہیسنگ تربت ہے مرا گرویدۂ تقریر دیکھچشم باطن سے ذرا اس لوح کی تحریر دیکھمدعا تیرا اگر دنیا میں ہے تعلیم دیںترک دنیا قوم کو اپنی نہ سکھلانا کہیںوا نہ کرنا فرقہ بندی کے لیے اپنی زباںچھپ کے ہے بیٹھا ہوا ہنگامۂ محشر یہاںوصل کے اسباب پیدا ہوں تری تحریر سےدیکھ کوئی دل نہ دکھ جائے تری تقریر سےمحفل نو میں پرانی داستانوں کو نہ چھیڑرنگ پر جو اب نہ آئیں ان فسانوں کو نہ چھیڑتو اگر کوئی مدبر ہے تو سن میری صداہے دلیری دست ارباب سیاست کا عصاعرض مطلب سے جھجک جانا نہیں زیبا تجھےنیک ہے نیت اگر تیری تو کیا پروا تجھےبندۂ مومن کا دل بيم و ريا سے پاک ہےقوت فرماں روا کے سامنے بے باک ہےہو اگر ہاتھوں میں تیرے خامہ معجز رقمشیشۂ دل ہو اگر تیرا مثال جام جمپاک رکھ اپنی زباں تلمیذ رحمانی ہے توہو نہ جائے دیکھنا تیری صدا بے آبروسونے والوں کو جگا دے شعر کے اعجاز سےخرمن باطل جلا دے شعلۂ آواز سے
لوگ کہتے ہیں کہ آمادۂ اصلاح ہے لیگیہ اگر سچ ہے تو ہم کو بھی کوئی جنگ نہیںصیغۂ راز سے کچھ کچھ یہ بھنک آتی ہےکہ ہم آہنگئ احباب سے اب ننگ نہیںفرق اتنا تو بظاہر نظر آتا ہے ضروراب خوشامد کا ہر اک بات میں وہ رنگ نہیںعرض مطلب میں زباں کچھ تو ہے کھلتی جاتیگرچہ اب تک بھی حریفوں سے ہم آہنگ نہیںوہ بھی اب نقد حکومت کو پرکھتے ہیں ضرورجن کو اب تک بھی تمیز گہر و سنگ نہیںقوم میں پھونکتے رہتے ہیں جو افسون وفاان کی افسانہ طرازی کا بھی وہ ڈھنگ نہیںوہ بھی کہتے ہیں کہ اس جنس وفا کی قیمتجس قدر ملتی ہے ذرہ کے بھی ہم سنگ نہیںآگے تھے حلقۂ تقلید میں جو لوگ اسیرسست رفتار تو اب بھی ہیں مگر لنگ نہیںآپ لبرل جو نہیں ہیں تو بلا سے نہ سہییاں کسی کو طلب افسر و اورنگ نہیںکام کرنے کے بہت سے ہیں جو کرنا چاہیںاب بھی یہ دائرۂ سعی و عمل تنگ نہیںسال میں یہ جو تماشا سا ہوا کرتا ہےکام کرنے کا یہ انداز نہیں ڈھنگ نہیںکچھ تو نظم و نسق ملک میں بھی دیجئے دخلشیوۂ حق طلبی ہے یہ کوئی جنگ نہیںکچھ نہ کچھ نظم حکومت میں ہے اصلاح ضرورہم نہ مانیں گے کہ اس آئینہ میں زنگ نہیںکم سے کم حاکم اضلاع تو ہوں اہل وطنکیا ہزاروں میں کوئی صاحب فرہنگ نہیں
ترے وطن کو تری ارض با حمیت کودھڑکتے کھولتے ہندوستاں کے دل کا سلام
سپہ گراے شہید حرمت ارض وطنتیرا لہو بنیاد میں ہےایسی نادیدہ فصیلوں کیجو ہر جانبوطن کی سرحدوں پردشمنوں کی راہ میں حائل رہیں گیتیری مرگ بے نشاں سےہو گیا دائم نشاں تیرے وطن کاتو رہا گمناملیکن تا قیامت نام تیری سر زمیں کایاد رکھا جائے گا
نقش پا تیرا رہا منزل نما تہذیب کاراحت ارض و سما پنہاں تری منزل میں ہے
گرم ہو تیزاب کی کھولن سے لالے کا ایاغغنچۂ نورس کا طاق اور پیر مکتب کا چراغ
کسی شہر میں کسی حجر میںفرش زمیں پر عرش بریں پرکسی ستارے کسی قمر میںعالم ارض و سما میں کہیں پر
تمام ارض جہاں کھولتا سمندر ہےتمام کوہ و بیاباں ہیں تلملائے ہوئے
آہوؤں کی سرمگیں پلکیں فضا پر حکمراںچھائی ہیں ارض و سما پر آہنیں سی جالیاں
قاتل و ظالم در جنت پہ منڈلانے لگےارض پاکستان سے کتنے شہید آنے لگے
ترا دست شفیقانہ تری نظر کریمانہیہی ہے مدعا میرا یہی عرض غریبانہ
مہر اخلاق سے اترا تو اجالا بن کرارض پنجاب کی قسمت کا ستارا بن کر
کبھی ہجوم تمنا میں عرض حال کے وقتکسی غزال ہراساں کی تیز رفتاری
حیف اے ارض مقدس مادر ہندوستاںتیرے بچے اور یوں ہو جائیں بے نام و نشاں
اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارکاک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
اور یہ زرد سے رخسار یہ اشکوں کی قطارمجھ سے بے زار مری عرض وفا سے بے زار
آج بھی دل کو ہے مرے دولت آگہی نصیبآج بھی ہے نظر مری ارض و سماں کی رازداں
لرزہ بر اندام ہے صحن زمیں کا عرض و طولہو رہا ہے خاک پر ناپاک روحوں کا نزول
یہ کون سخی ہیںجن کے لہو کیاشرفیاں چھن چھن، چھن چھن،دھرتی کے پیہم پیاسےکشکول میں ڈھلتی جاتی ہیںکشکول کو بھرتی ہیںیہ کون جواں ہیں ارض عجمیہ لکھ لٹجن کے جسموں کیبھرپور جوانی کا کندنیوں خاک میں ریزہ ریزہ ہےیوں کوچہ کوچہ بکھرا ہےاے ارض عجم، اے ارض عجم!کیوں نوچ کے ہنس ہنس پھینک دئےان آنکھوں نے اپنے نیلمان ہونٹوں نے اپنے مرجاںان ہاتھوں کی ''بے کل چاندیکس کام آئی کس ہاتھ لگی''
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books