aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhaal"
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبارلڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراقڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات
بن کے سیماب ہر اک ظرف میں ڈھل جاتی ہےزیست کے آہنی سانچے میں بھی ڈھلنا ہے تجھے
تیری پیشانی سے ڈھل جائیں یہ تذلیل کے داغتیری بیمار جوانی کو شفا ہو جائے
اب ترا پیار ستائے گا تو میری ہستیتری مستی بھری آواز میں ڈھل جائے گی
وہ لوٹتا ہے کہیں رات دیر کو دن بھروجود اس کا پسینے میں ڈھل کے بہتا ہے
کئی لکیروں میں ڈھل گیا ہوںمیں اپنے سگریٹ کے بے ارادہ دھوئیں کی صورت
میں نے سوچا ہے کہ سب سوچتے ہوں گے شایدپیاس اس طرح بھی کیا سانچے میں ڈھل جاتی ہے
کاریں تو چھچھلتی بجلی ہیں تانگوں کے تیروں کو کیسے سہوںیہ مانا ان میں شریفوں کے گھر کی دھن دولت ہے مایا ہے
ابر کھل جائے گا، رات ڈھل جائے گیغم نہ کر، غم نہ کر
صبح تک ڈھل کے کوئی حرف وفا آئے گاعشق آئے گا بصد لغزش پا آئے گا
تیری کھوئی مسکراہٹ قہقہوں میں ڈھل گئیمیرا گم گشتہ سکوں پھر سے مرے پاس آ گیا
بے محل چھیڑ پہ جذبات ابل آئے ہوں گےغم پشیمان تبسم میں ڈھل آئے ہوں گے
مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی ہےبھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی
پیار ڈھل جائے میرے اشکوں میںآرزو ایک آہ بن جائے
شراب آنکھوں سے ڈھل رہی ہے، نظر سے مستی ابل رہی ہےچھلک رہی ہے اچھل رہی ہے، پئے ہوئے ہیں پلا رہے ہیں
سانچۂ سنگ میں ڈھل پائی توعشق رنگ ابدیت سے سرافراز ہوا
چڑیوں کی چہکار میں ڈھل کےنظم مرے گھر جب آتی تھی
ڈھل جانا ہر اک روپ میں آسان ہے اس کوبدلے ہوئے حالات کی پہچان ہے اس کو
اک طرف ڈھل گیا خورشید جہاں تاب کا سرہوا فالج کا اثر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books