aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kitne"
کتنے بیتاب ہیں جوہر مرے آئینے میںکس قدر جلوے تڑپتے ہیں مرے سینے میں
مجھ سے پہلے کتنے شاعر آئے اور آ کر چلے گئےکچھ آہیں بھر کر لوٹ گئے کچھ نغمے گا کر چلے گئے
منتظر ہے ایک طوفان بلا میرے لیےاب بھی جانے کتنے دروازے ہیں وا میرے لیے
چلے جو یار تو دامن پہ کتنے ہاتھ پڑےدیار حسن کی بے صبر خواب گاہوں سے
اسے تم فون کرتے اور خط لکھتے رہے ہو گےنہ جانے تم نے کتنی کم غلط اردو لکھی ہوگی
کتنے برسوں سے کتنی صدیوں سےجئے جاتے ہیں جئے جاتے ہیں
سو جاؤ تم شہزادے ہواور کتنے ڈھیروں پیارے ہو
نہ جانے کتنی کشاکش سے کتنی کاوش سےیہ سوتے جاگتے لمحے چرا کے لائے ہیں
کتنے ارمان ہیں کس صحرا میںکون رکھتا ہے مزاروں کا حساب
نہ جانے کتنے افسانوں کی کڑیاں تھیںوہ چھوٹی میز پر
میں بنجارہوقت کے کتنے شہروں سے گزرا ہوں
کتنے دن میں آئے ہو ساتھیمیرے سوتے بھاگ جگانے
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگاکتنے آنسو ترے صحراؤں کو گل زار کریں
کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میںیہ کتنے پھول ٹوٹ کر بکھر گئے یہ کیا ہوا
مگر یہ رنگ ہوگا کتنا گہرا کتنا ہلکایہ افسر طے کریں گے
آگ بجھی ہوئی ادھر، ٹوٹی ہوئی طناب ادھرکیا خبر اس مقام سے گزرے ہیں کتنے کارواں
کتنے دن ہم اور جییں گے کام ہیں کتنے باقیکتنے دکھ ہم کاٹ چکے ہیں اور ہیں کتنے باقی
تیرہ و تار خواہش کی سنگلاخ راہوں پہ چلتے رہےپھر بھی راہوں میں کتنے شگوفے کھلے
کتنا عرصہ لگا ناامیدی کے پربت سے پتھر ہٹاتے ہوئےایک بپھری ہوئی لہر کو رام کرتے ہوئے
دعا کے بے آواز الوہی لمحوں میںوہ لمحہ بھی کتنا دل کش لمحہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books