aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kunj-e-aafiyat"
یہ آشاؤں کا دیپک اور امیدوں کا ہے گلشندر ایں چہ شک رفیق کنج تنہائی کتاب من
کنج تنہائی میں ہم ایسے پریشاں بھی نہیںکوئی محرومیٔ یاراں بھی نہیں
چمن سے کنج قفس تک قفس سے دار تلککہاں کہاں نہ گئی تیرے نام کی خوشبو
کنج قفس میں جلوۂ صحن چمن کہاںبلبل تو ڈھونڈھتی ہے گل و یاسمن کہاں
جو کنج محبت میں پیڑوں کی چھنتی ہوئی چاندنی کی زباں سے ہے کہتاکہو آج کی رات کیسی گزاری کوئی رات کی رات ملنے بھی آیا
فراغتوں کے دن گئےگئیں وہ کنج وقت کی سفید ریش ساعتیںشجر کی راہداریاں اجڑ گئیںگھنی دوپہر میں کھلی کھلی سی دھوپ کا سفر بھی رک گیا
پتا چلا کہ ہے کنج صدف میں تیرا گھرمقیم رہتا ہے تو اس میں بن کے آب گہرمگر کہیں بھی ترا بحر بیکراں نہ ملا
ہوا نے کنج گم گشتہ میں آ کےمیری پلکوں پر جمی ویرانیوں کی خاک کو جھاڑااور اپنی شبنم افشانی سے میری بانجھ پلکوں کوگہر باری میں بدلایہ سمجھتی ہےمیں اس کے ہاتھ میں انگلی تھما کرپھر کسی نا دیدہ پربت کے سفر کی ضد کروں گاتا ابد ہمراہ پھروں گاوقت اک ڈیسپوزیبل رشتے کی صورت ہےجو استعمال ہوتا ہےبسر ہوتا نہیں۔۔۔
اپنے عاشق سے ملاقات کی خاطر دم شبکنج گلشن میں پسند آئی رہائش اس کومجھ کو اس پھول پہ شیریں کا گماں ہوتا ہےاپنے فرہاد سے ہے وصل کی خواہش اس کو
شبنمستاں بھی وہی کنج و خیاباں بھی وہیوہی دریا کی ہوائیں وہی باغوں کی فضالے کے پھر آئی ہے وادی کی وہی رقاصہبہکے بہکے سے قدم پھول کترنے کی ادا
تقاضے ہوشمندی کے ہمارے راہبر نکلےفراز آرزو سے ہمنشیب عافیت میں آن نکلےاور مآل روز و شب کے بیش و کم میں گم ہوئےاپنی متاع خود نگاہی چھوڑ آئےاک سکوت آہنی ہم راہ لے آئے
خدایاصبر کی توفیق دےمجھ کومرے دل کودیار عافیتپاتال کے اندھے شکم میں گموبال دوش ہے سراور جھلستی چلچلاتی دھوپ کے نرغے میںمیرے سارے نخلستاںیہ کیسا لق و دق صحرائے وحشت ہےہوئے جاتے ہیں اب معدومپھولوں کے حوالےمیری نیندوں سے
ہجر کے بے صدا جزیرے پرکنج تنہائی میں کوئی لڑکیخال و خد پر لگا کے آس کا رنگچشم و لب پر سجا کے دل کی امنگآنکھوں آنکھوں میں مسکراتی ہےشام کی سرمئی اداسی میںاپنی تصویر خود بناتی ہے
کھینچ دو اٹھ کر قواعد سے حصار عافیتمل کے سب تیار کر دو جامع و مانع لغتدیکھتے ہو آئے دن جو ہو رہی ہے اس کی گتاک عمارت ہے ہوا پر ہو معلق جس کی چھتاس طرح علمی ستونوں پر اسے قائم کروزلزلہ کیسا ہی سخت آئے مگر جنبش نہ ہو
میں لاکھ بزدل سہی مگر میں اسی قبیلے کا آدمی ہوں کہ جس کے بیٹوں نےجو کہا اس پہ جان دے دیمیں جانتا تھا مرے قبیلے کی خیمہ گاہیں جلائی جائیں گی اور تماشائیرقص شعلہ فشاں پر اصرار ہی کریں گےمیں جانتا تھا مرا قبیلہ بریدہ اور بے ردا سروں کی گواہیاںلے کے آئے گا پھر بھی لوگ انکار ہی کریں گےسو میں کمین گاہ عافیت میں چلا گیا تھاسو میں اماں گاہ مصلحت میں چلا گیا تھااور اب مجھے میرے شہسواروں کا خون آواز دے رہا ہےتو نذر سر لے کے آ گیا ہوںتباہ ہونے کو ایک گھر لے کے آ گیا ہوںمیں لاکھ بزدل سہی مگر میں اسی قبیلے کا آدمی ہوں!
تجھے چھو کر بہار آئی تھیکنج غم میں برسا تھاترے آنے سے ساونچاندنی چھٹکی تھیپھولی تھی شفقبولی تھی کوئل دیکھ کر تجھ کوعمل یہ سانس لینے کا بہت آساں ہوا تھاکھیل سا لگنے لگا تھاآزمائش سے گزرناکارزار زیست میں، دن رات کرتا
کہیں تم ملو تومسائل کو الجھا ہوا چھوڑ کر ہمعلائق کی زنجیر کو توڑ کر ہمچلیں اور کنج چمن میں کہیںسایۂ تاک میں بیٹھ کربھولے بسرے زمانوں کی باتیں کریںاور اک دوسرے کے خد و خال میںاپنے کھوئے ہوئے نقش پہچان کرمحو حیرت رہیںاور نرگس کی صورتوہیں جڑ پکڑ لیں
میں مسجد احمریں کے دامن پہ ثبت پتھرنواح حیرت کدہ طلسمات عافیت تھانہ میرا فکر و نظر سے رشتہ نہ میرا ایہام گوئی شیوہفقط میں شاہد عبادتوں سے چمکتے لمحوں کی داستاں کادرون مسجد کھڑے منارے اذان دیتےتو وادیٔ عشق سے طلوع نماز ہوتیامام اور مقتدی سفیران اہل ایماںحضور یابی کی ندرتوں سے کلام کرتے سلام کرتے
ہم محبت کے نہاں خانوں میں بسنے والےاپنی پامالی کے افسانوں پہ ہنسنے والےہم سمجھتے ہیں نشان سر منزل پایاہم محبت کے کے خرابوں کے مکیںکنج ماضی میں ہیں باراں زدہ طائر کی طرح آسودہاور کبھی فتنۂ ناگاہ سے ڈر کر چونکیںتو رہیں سد نگاہ نیند کے بھاری پردے
ہے آسماں پہ کالی گھٹاؤں کا اژدہامہونے لگی ہے وقت سے پہلے ہی آج شامدنیا کی آنکھ نیند سے جس وقت جھک گئیجب کائنات کھو گئی اسرار خواب میںسینے میں جوئے اشک ہے میرے رکی ہوئیجا کر اسے بہاؤں گا کنج گلاب میںہے آسماں پہ کالی گھٹاؤں کا اژدہامافکار کا ہجوم ہے میرے دماغ میںبیٹھا ہوا ہوں صبح سے لارنس باغ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books