aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "libaas"
فقط تمہیں کو نہیں رنج چاک دامانیکہ سچ کہیں تو دریدہ لباس ہم بھی ہیں
ہے تم کو طیش ہے بالشتیوں کی یہ دنیاتو پھر قرینے سے تم ان کو بے لباس کرو
ہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہوری لباسجب ذرا آدم ہوا ہے خود شناس و خود نگر
مجھے نمک کی کان میں مٹھاس کی تلاش ہےبرہنگی کے شہر میں لباس کی تلاش ہے
لباس روز بدلتا ہوں میں بھی سب کی طرحمگر خیال تمہارے کفن کا ہوتا ہے
یہیں کہیں اسے ڈھونڈو یہیں کہیں ہوگابرہنہ ہو تو اسے پھر لباس پہنا دو
قمر اپنے لباس نو میں بیگانہ سا لگتا تھانہ تھا واقف ابھی گردش کے آئین مسلم سے
ترا خیال ہے خوشبو ترا لباس کرنتو خاک زاد ہے یا آسماں سے اتری ہے
میرے کپڑوں میں ٹنگا ہےتیرا خوش رنگ لباس!
وہی اہل دل بھی ہیں زیب تنجو لباس اہل ریا کا ہے
فقیر شہر کے تن پر لباس باقی ہےامیر شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے
نئے لباس میں آئی ہے صبح کی مالننظر نظر ہے کنواری ادا ادا کمسن
شبنم آلود کر سخن کا لباسچکھ دھندلکے میں بوئے گل کی مٹھاس
رات اوڑھے ہوئے آئی ہے فقیروں کا لباسچاند کشکول گدائی کی طرح نادم ہے
یہ جشن جشن مسرت نہیں تماشا ہےنئے لباس میں نکلا ہے رہزنی کا جلوس
میلے پھٹے لباس میں کچھ دیویاں بھی ہیںسب زندگی سے تنگ بھی ہیں سرگراں بھی ہیں
تمہارے ہونٹوں پہ گیت کے پھول مسکرائے کہ تم نے اپنے لباس کو یوں اتار پھینکاکہ جیسے راگی نے تان لی ہو
اب جو یہ جسم پہ تیرے نظر آتا ہے لباسیہ اسی لوٹ کی چادر سے بنا ہوگا ضرور
بادلوں میں ہی میری تو بارش مر گئیابھی ابھی بہت خوش لباس تھا وہ
ذرا اور لہو انگار کروکہ میں ایک بے لباس عورت ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books