aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "salavaat"
کج فہم تھی ضدی تھی قیامت تھی سراسرسقراط کو دیتی تھی وہ صلوٰۃ پہ صلوٰۃ
مجھ میں نفرت جی اٹھے صلوٰۃ بر روح یزید
دم تقریر تھی مسلم کی صداقت بیباکعدل اس کا تھا قوی لوث مراعات سے پاک
نہیں ہو تم مرے اور میرا فردا بھی نہیں میراسو میں نے ساحت دیروز میں ڈالا ہے اب ڈیرا
میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھےکہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا
چاہے کچھ بھی ہو سوالات نہ کرنا ان سےمیرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا ان سے
اب میں الطاف و عنایت کا سزا وار نہیںمیں وفادار نہیں ہاں میں وفادار نہیں
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کالیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
وہ عکس رخ یار سے لہکے ہوئے ایاموہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعت
تو اب یہ حال ہوا اس درندگی کے سببتمہارے پاؤں سلامت رہے نہ ہاتھ مرے
یہ کھیپ بھرے جو جاتا ہے یہ کھیپ میاں مت گن اپنیاب کوئی گھڑی پل ساعت میں یہ کھیپ بدن کی ہے کفنی
مے خانہ سلامت ہے تو ہم سرخئ مے سےتزئین در و بام حرم کرتے رہیں گے
کافر ہندی ہوں میں دیکھ مرا ذوق و شوقدل میں صلوٰۃ و درود لب پہ صلوٰۃ و درود
زندگی تیری ہے بے روز و شب و فردا و دوشزندگی کا راز کیا ہے سلطنت کیا چیز ہے
وہ کون سا آدم ہے کہ تو جس کا ہے معبودوہ آدم خاکی کہ جو ہے زیر سماوات
فردا کا پری خانہصد شکر سلامت ہے
آنے والی ہر ساعت بھی میری ہوگیتیرے تپتے عارض کی دوپہر ہے میری
چمپئی رنگ کبھی راحت دیدار کا رنگسرمئی رنگ کہ ہے ساعت بیزار کا رنگ
یہ جشن مبارک ہو پر یہ بھی صداقت ہےہم لوگ حقیقت کے احساس سے عاری ہیں
اگر پہچانتا ہوں اس کی رحمت اور سخاوت ہےاسی نے خسروی دی ہے لئیموں کو مجھے نکبت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books