Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوڑے، جو درد سے چیختے تھے

بلند اقبال

کوڑے، جو درد سے چیختے تھے

بلند اقبال

MORE BYبلند اقبال

    ہوا تھوڑی سی سرسرائی اور پھر یک لخت ان گنت ریزوں میں بٹتی چلی گئی۔ بکھرے ہوئے ریزے لمحے بھر کے لیے انگاروں کی طرح د ہکنے لگے مگر پھر جلد ہی خود اپنے آپ میں جل کر بھسم ہو نے لگے اور باقی بچنے لگا کچھ ملگجا سا دھواں، جو تماشہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کو دھےمے دھیمے جلانے لگا مگر ساتھ ہی ان کے دلوں کے دم بھی گھونٹنے لگا۔۔۔ وہاں کس کو معلوم تھا کہ ہوا کے سینے میں تو ان کوڑوں کا درد تھا جو انجانے میں حیوانی جذبوں کی ایک ایسی دہکتی آگ سے آشنا ہوگئے تھے جو تماشہ دیکھنے والوں کے کسی وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ تالیوں اور نعروں کی گونج میں کوڑے کرب سے چیختے تھے مگر سوائے بدنصیب ہوا کے کوئی بھی نہ تھا جو ان کے درد کی شدت کو محسوس کرتا اور پھر ہوا ہی اس کرب کو اپنے نازک بدن پر جھیلتی اور پھر درد سے ریزہ ریزہ ہو جاتی۔

    ہوا اور کوڑوں کا یہ درد ناک ملاپ اس سلگتی ہوئی دوپہر میں ہوا تھا جب ٹکٹی پر بندھی چاند بی بی زناکاری کے جرم میں چالیس کو ڑوں کی سزا وار قرار پائی تھی۔ تماشائیوں کے نعروں اور تالیوں کی بازگشت میں چاند بی بی کی کربناک چیخیں صرف ان آوازوں کو شکستگی سے ڈھونڈ رہی تھی جو گناہگار نہیں تھیں۔ شروع شروع میں تو اس کے گداز بدن کی پشت پر پڑنے والا پر ہر ایک کوڑا اس کی نازک کھال کو یوں چھیلتا رہا جیسے اس کی بدکار روح کو اس کے چھلے بدن کے کسی نہ کسی کونے سے باہر نکال کر ہی دم لےگا مگر پھر جلد ہی کوڑوں کو یوں لگنے لگا جیسے ان کی ہر ایک ضرب خود ان کے ہی بدن کو کاٹ کر کسی انجانے گناہ سے اس کے کونے کونے کو بھر رہی ہے۔ یہ ایک عجیب احساس تھا جس سے کوڑے اس سے قبل کبھی بھی دو چار نہیں ہوئے تھے۔ وہ تو نیکی اور بدی کے تعلق سے بےنیاز ہمیشہ اپنے چلانے والے کے زور بازو کے غلام رہے تھے۔ وہ تو کتنے ہی بار زانی اور شرابی مردوں اور عورتوں کے بدن پر جہنم کی دہکتی آگ کی طرح پڑتے رہے تھے مگر اس بار انہیں لگا تھا جیسے بیچ بازار یا تو خود ان کے ساتھ ہی زنا ہو رہا ہے یا پھر وہ کسی کے ساتھ بد کاری کر رہے ہیں۔

    چاند بی بی کچھ دیر میں چاند کی طرح پیلی پڑنے لگی تھی۔اب اس کی چیخوں کی شدت میں کمی آ رہی تھی۔ کوڑوں کو لگنے لگا تھا جیسے چاند بی بی نے اب اپنے پر پڑنے والی بےرحم ضربوں سے ہار مان لی ہے۔ اب ان کی ہر ضرب چاند بی بی کے بدن کے لیے محض ایک خفیف سی حرکت کا سبب بننے کا سبب بن رہی تھی۔ تماشہ دیکھنے والوں کے جوش خروش کی شدت میں بھی کمی آ رہی تھی۔ نعروں اور تالیوں کی آوازیں چاند بی بی کی سسکیوں کے بغیر محض ایسے ڈھول کی تاب بنتی جا رہی تھی جس کی رسیاں اب ڈھیلی ہو رہی تھیں۔ مگر کوڑوں کا بو جھ اب بھاری سے بھاری تر ہوتا جا رہا تھا۔ ان کے بڑھتے بوجھ سے اب چاند بی بی کے بجائے، ارد گرد کی ہوائیں کٹنے لگی تھیں۔ وہ ریزہ ریزہ ہوکر کوڑوں سے رحم کی فریاد کرنے لگی تھیں۔ کوڑوں کے اندر کی جھلستی آگ ہوا کے ریزوں کو اب بکھیر کر انگاروں کی طرح جلانے لگی تھی۔ ان سے اٹھنے والا ملگجا دھواں تماشہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کو دھیمے دھیمے جلاتا تھا مگر ٹکٹکی پر بندھی چاند بی بی کے گداز بدن اور اس کی پشت پر پڑنے والی ضربوں کے سنگم سے پیدا ہونے والے کوڑوں کے منوں بوجھ کو انہیں دکھانے سے قطعی قاصر تھا۔

    کوڑوں کا بوجھ۔۔۔ جو اس کے مارنے والے کی بےلگام جنسی لذت کی خواہش سے پیدا ہو رہا تھا اور چاند بی بی کے نرم و گداز بدن پر پڑنے والی ہر ایک ضرب سے اس کے لیے جنسی تسکین کا مسلسل سبب بن رہا تھا۔ بےبس کوڑے جو چاند بی بی کی طرح زنا کے مر تکب ہو گئے تھے۔ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے مارنے والے کے غلیظ گناہ میں برابر کے شریک تھے اور اب اپنے کرب کا سارا بوجھ ہوا پر ڈال کر اسے ریزہ ریزہ کر رہے تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے