افسانے
اردو افسانے کی عمر بہت زیادہ تو نہیں لیکن چھوٹے سے عرصے میں ہی افسانہ اردو ادب میں ایک اہم ترین صنف کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اولین افسانہ نگاروں راشدالخیری، سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند سے لے لر منٹو، عصمت، بیدی اور کرشن چندر تک اور پھر ہمارے آج کے دور تک ہزاروں تخلیق کاروں نے اس صنف کو اپنے تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنایا ہے اور اس صنف کو مالا مال کیا ہے۔ اس طرح اردو زبان میں بے شمار بہترین افسانے سامنے آئے ہیں۔ ریختہ پر ہماری کوشش رہی کہ اردو افسانے کے اس بے مثال ذخیرے کو آپ کی دسترس میں لایا جایے۔ ہماری اس کوشش کے نتیجے میں یہاں آپ اردو میں لکھی گئیں ہزاروں بہترین اور مقبول کہانیاں پڑھ سکتے ہیں۔
تانیثی شعور کی نمائندہ فکشن نگار، اپنے بے باک لہجے اور حیدرآبادی معاشرت کی عکاسی کے لیے معروف
معاشرے کے حساس مسائل کو اپنی کہانیوں کا موضوع بنانے والے اہم فن کار۔ بچوں کے لیے بھی دلچسپ کہانیاں لکھیں
زیوولود گارشِن (1855-1888) روس کے مشہور افسانہ نگار اور ادیب تھے، جن کی تحریروں میں انسانی نفسیات، جنگ، دکھ اور معاشرتی ناانصافی کے موضوعات نمایاں ہیں۔ وہ مختصر مگر گہرے اثر رکھنے والی کہانیوں کے لیے مشہور ہیں، جن میں انسانی جذبات اور ذہنی کیفیات کو نہایت باریکی سے پیش کیا گیا ہے۔ مختصر زندگی کے باوجود انہوں نے روسی ادب میں ایک منفرد اور یادگار مقام حاصل کیا۔